جسم میں ہونے والے درد کے لیۓ گولیاں پھانکنا بند کریں ، اب ان گھریلو ٹوٹکوں سے درد میں آرام پائيں

گھریلو ادویات کے استعمال کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس کے ضمنی اثرات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گھریلو طریقہ علاج صدیوں سے سینہ بہ سینہ چلے آتے ہیں جن کو جان کو آپ بڑے مسائل کا حل کر سکتے ہیں

جسمانی درد

بعض اوقات تھکن یا پھر غیر معیاری طرز زندگی کے سبب ہر عمر کے افراد جسم کے کسی نہ کسی حصے میں درد کی شکایات کے سبب درد کش ادویات استعمال کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں

ان گولیوں کا مستقل استعمال ان کی صحت کے لیۓ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جس وجہ سے اب میڈيکل سائنس کی تحقیقات کے تحت بھی ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ ایسی ادویات کے استعمال میں احتیاط ضروری ہو گئی ہے اگر صحت کے حوالے سے کوئی بڑا سبب نہ ہو اور اس کے باوجود جسم کے مختلف درد ہوں تو اس کے علاج کے گھریلو طریقے کچھ اس طرح سے ہوں گے

سر درد کا گھریلو علاج

سر درد عام طور پر موسم کی تبدیلی ، ڈپریشن یا بعض اوقات معدے کی خرابی کے سبب بھی ہو سکتا ہے جس کو دور کرنے کے لیۓ دو گولیاں پھانکنےکے بجاۓ اس گھریلو ٹوٹکے کا استعمال کریں اور درد سے نجات پائيں

ایک کپ پانی میں پودینے کے چند پتے ڈالیں اور ٹکڑا دارچینی کا شامل کر کے اس کو دو ابال دیں اور اس قہوہ کو پی لیں ذائقے کے لیۓ اس میں تھوڑی سی شہد بھی شامل کی جا سکتی ہے

کمر درد کا علاج

عام طور پر ناقص غذا کے استعمال کے سبب ہر عمر کی خواتین کمر درد سے آہ و زار نظر آتی ہیں ۔ یہ درد پسلیوں سے نیچے کی طرف ہوتا ہے جس کو دور کرنے کے لیۓ انتہائی آسان ٹوٹکا استعمال کیا جا سکتا ہے

تربوز کے بیچ ، سفید صندل اور چند دانے الائچی کو پیس کر رکھ دیں اور اس کے بعد دن میں دو بار آدھی چاۓ کی چمچ سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں اور درد سے آرام پائيں

گردے کے درد کا گھریلو علاج

گردہ انسان کے جسم کا بہت نازک حصہ ہوتا ہے مگر بعض اوقات پانی کے کم استعمال کے سبب اس میں انفیکشن ہو سکتا ہے جو درد کا سبب بن جاتا ہے جس کے لیۓ بہتر یہی ہے کہ ماہر ڈاکٹر سے مشاورت کر کے مکمل علاج کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کی تکلیف سے عارضی طور پر افاقہ کے لیے اس طریقہ علاج کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سفید زیرہ پیس کر اس کو مکس کر لیں اور چھان لیں اس کے بعد اس میں چند قطرے لیموں کے شامل کر کے پی لیں جلد افاقہ ہو جاۓ گا

عرق النسا کے درد کا علاج

عرق النسا کا درد جس کو شیٹیکا کا درد بھی کہتے ہیں انتہائی شدید ہوتا ہے جس کے علاج کے لیۓ ہرمل دانہ جس کو کالا دانہ بھی کہتے ہیں اس کو ایک خاص طریقے سے علاج کریں

اس کے علاج کے لیۓ پہلے دن ایک دانہ لیں دوسرے دن دو اس طرح چالیس دن تک ہر روز ایک دانہ بڑھاتے جائيں یہاں تک کہ چالیس دن تک چالیس دانے ہو جائيں ۔ اکتالیسویں دن سے ایک ایک دن کم کرتے جائيں یہاں تک کہ پھر ایک دانے تک پہنچ جائيں، اسی مدت میں درد سے افاقہ ہو جاۓ گا
یاد رہے گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال کا کسی صورت یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ان پر کلی طور پر انحصار کیا جاۓ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کا مشورہ اور ان کا علاج بھی ضروری ہوتا ہے

Jismani Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jismani Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jismani Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13148 Views   |   31 Oct 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

جسم میں ہونے والے درد کے لیۓ گولیاں پھانکنا بند کریں ، اب ان گھریلو ٹوٹکوں سے درد میں آرام پائيں

جسم میں ہونے والے درد کے لیۓ گولیاں پھانکنا بند کریں ، اب ان گھریلو ٹوٹکوں سے درد میں آرام پائيں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم میں ہونے والے درد کے لیۓ گولیاں پھانکنا بند کریں ، اب ان گھریلو ٹوٹکوں سے درد میں آرام پائيں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔