جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر عورتوں کے لئے۔۔۔۔؟

اللہ رب العزت نے مردوں سے اچھے اور صالح اعمال کے انعام میں حوروں کا وعدہ فرمایا ہے اور عورتوں کے لئے کیا انعام ہو گا؟

عورتوں کے لئے بھی انعامات کا ذکر ہے ۔ جو عورتیں جنت میں داخل ہو ں گی ، اللہ تعالٰی انہیں کنواری حالت میں جنت میں داخل کریں گے، وہ انتہائی حسین اور جوان ہوں گی، وہ اپنے شوہروں کی ہم عمر ہوں گی۔ اور جن عورتوں کے دنیا میں ایک سے زیادہ شوہر رہ چکے ہوں گے ان کو ان کی پسند کا شوہر دیا جائے گا جس کے ساتھ وہ رہنا پسند کریں گی۔

قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ تعالٰی سورۃ واقعہ میں ارشاد فراماتے ہیں:

ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے اور انہیں باکرہ(کنواری) بنا دیں گے، اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن یہ سب دائیں بازو والوں کے لئے ہیں۔(آیت نمبر 35،36،37،38)

اہلِ ایمان میں مردوں اور عورتوں میں کوئی تخصیص نہیں ہوگی صرف ان کے اعمال ہی ان کا فیصلہ کریں گے۔ اور جنت میں ان کی خوشیوں کی تکمیل عورتوں کی رفاقت میں ہوگی۔ جنت میں داخل ہونے والی عورتوں کو ان کے دنیاوی شوہر عطا کئے جائیں گے بشرطِ کہ وہ بھی جنتی ہوں۔ ورنہ اللہ رب العزت انہیں کسی دوسرے جنتی سے ملا دیں گے۔ جسے وہ خود پسند کرے گی اس کے ساتھ رہنے کا اس کو اختیار دیا جائے گا۔ اگر کسی عورت نے ایک سے زیادہ شادیاں کی ہوں تو اس عورت کو اختیار دیا جائے گا کہ جس کے ساتھ اس کی زیادہ موافقت ہو اس کو اختیار کرلے۔

وہ عورت آخری شوہر کے ساتھ رہے گی۔ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : عورت کو اس کا آخری شوہر ملے گا۔ عورت اس شوہر کے ساتھ رہے گی جس نے دنیا میں اس کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کیا ہواور وہ شوہر جس نے عورت پر ظلم کیا ہوگا ، اس کو تنگ کیا ہوگا وہ اس عورت سے محروم رہے گا۔

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت میں ہے کہ انہوں نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ کسی کے دو شوہر ہوں تو وہ جنت میں کس کے ساتھ رہے گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اسے اختیار دیا جائے گا ، پس وہ اس شوہر کو اختیار کرے گی جس نے دنیا میں اس کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کیا ہو، اور وہی اس کا جنت میں شوہر ہوگا، اے ام سلمہ! اچھے اخلاق والے دنیا اور آخرت کی بھلائی لے گئے۔

اور اگرعورت کنواری ہو یعنی اس کا شادی سے پہلے ہی انتقال ہوگیا ہو ، یا شادی شدہ تو ہو ، لیکن اس کا شوہر جنتی نہ ہو تو جنت میں جس مرد کو بھی وہ پسند کرے گی، اس کے ساتھ اس کا نکاح ہوجائے گا، اوراگر موجودہ لوگوں میں کسی کو بھی پسند نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک مرد جنت میں پیدا فرمائیں گے جواس کے ساتھ نکاح کرے گا۔(فتاویٰ للشیخ الکنوی: ج۳ ص۱۵)

ایک اور حدیث میں ہے کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا " اے اللہ کے رسولﷺ ! یہ فرمائیے کہ دنیا کی خاتون افضل ہے یا جنت کی حور ؟ جس پر آپ ﷺنے فرمایا دنیا کی خاتون کو جنت کی حور پر وہی فضیلت حاصل ہو گی جو ابرے (باہر والا کپڑا) کو استر(اندر والا کپڑا ) پر حاصل ہوتی ہے"۔ان احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں شادی شدہ عورت جنت میں بھی اپنے خاوند ہی کے ساتھ ہوگی، البتہ جن کی شادی نہ ہوئی یا جن کے خاوند کا فر رہے ، ان کو جنت میں مَردوں کے ساتھ بیاہ دیا جائے گا۔ (دیکھیے: تفسیر روح المعانی : 207/14)

Jannat Mein Aurton Ko Kia Milega

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jannat Mein Aurton Ko Kia Milega and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jannat Mein Aurton Ko Kia Milega to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan Murad  |   In News  |   0 Comments   |   2319 Views   |   28 Sep 2022
About the Author:

Afshan Murad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan Murad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر عورتوں کے لئے۔۔۔۔؟

جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر عورتوں کے لئے۔۔۔۔؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر عورتوں کے لئے۔۔۔۔؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔