Ghabrahat Door Karne Ka Tarika or Ilaj

جب کوئی گھبراہٹ کا شکار ہوتا ہے تو اسے ہر معمولی سی بات سے بھی افسردگی ملتی ہے۔غصہ یا رونا آنا ،ہر وقت دل پریشان رہتا ہے معمولی ذمہ داری کو بوجھ محسوس کرنا ،نیند کم یا زیادہ آنا ،مستقل مزاجی ختم ہونا ،چھوٹی اور معمولی چیزوں سے تنگ آنا رات کو بار بار اُٹھنا ،دل کی دھڑکن تیز ہونا ،چکر آنا ،سر بھاری ہونا اوراپنے آپ پر قابو نہ ہونا یہ سب گھبراہٹ کی صورتیں ہیں ۔
گھبراہٹ دور کرنے کے طریقے

اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ
اومیگا ۳ ،فیٹی ایسڈ گھبراہٹ کو کم کرنے اور کولیسٹرول لیول کم کرنے میں بہت مفید ہے ۔جن چیزوں میں فیٹی ایسڈ ہو ( جیسے ٹونا مچھلی ،اخروٹ ،السی کے بیج ) اُن کے استعمال سے موڈ اچھا ہوتا ہے امتحان کے دنوں میں بچوں کو اگر اومیگا ۳ سپلیمنٹ دئے جائیں تو اُن کو بے چینی اور گھبراہٹ نہیں ہوتی۔ شہد
شہد دل کو قوت دینے کے لئے دنیا کی تمام دواؤں میں سب سے زیادہ بہترین ہے ۔ اس سے دل اتنا طاقت ور ہوتا ہے جیسے گھوڑا سبز جو کھا کر قوت حاصل کرتا ہے ۔کبھی بے چینی اور گھبراہٹ اگر زیادہ بڑھ جائے تو غنودگی اور بے ہوشی ک بھی ڈر ہوتا ہے ایسے میں شہد منٹوں میں قوت اور ہیجان پیدا کرتا ہے ۔ ورزش
صبح جلدی اُٹھ کر اور تازہ ہوا میں گہری سانسیں لینا ڈپریشن اور گھبراہٹ کا اچھا توڑ ہے اس کے علاوہ ہلکی پھلکی ورزش اور صبح گھانس پر چلنے سے دل کو سکون اور تراوٹ ملتی ہے اور بے چینی کم ہوتی ہے ۔ مثبت سوچ
دو فہرست مرتب کریں ایک میں اپنی پریشانیاں اور کمزوریاں لکھیں اور دوسری فہرست میں اپنی خوبیاں اور اپنے اردگرد پائی جانے والی خوشیوں کی وجوہات لکھیں کوشش کریں کہ اپنی پریشانیوں اور محرومیوں سے دُگنی تعداد میں وہ باتیں اور سہولیات لکھیں جو آپ کے پاس موجود ہیں جیسے والدین اور بہن بھائیوں کا پیار ،ان کی دعائیں اور اُن لوگوں کا تصور کریں جن کے پاس وہ سہولتیں بھی نہیں جو آپ کے پاس موجود ہیں اس سوچ سے آپ کی گھبراہٹ دور ہوگی اور آپ اپنی سوچوں کے غبار سے نکل سکیں گے۔ دیگر ٹوٹکے
*گھبراہٹ دور کرنے کے لئے ایک جگہ بیٹھے رہنے سے اجتناب کریں ،کوشش کریں کہ کسی سرگرمی میں خود کو مشغول کریں ۔
*غسل کرنا ،خوشبو لگانا ،صاف ستھرے اور پسندیدہ لباس پہنیں ۔
*سر میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے بھی بے چینی میں کمی آتی ہے ۔
*ثابت دھنیا ،سونف اور مصری ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں ۔جب گھبراہٹ محسوس ہو تو خوب چبا کر کھا لیں ۔
*پان کے پتے یا پیپر منٹ چیوگم چبانے سے بھی گھبراہٹ میں کمی آتی ہے ۔
*جب خوف اور گھبراہٹ زیادہ طاری ہو تو وضو کر یں اور گناہوں سے معافی طلب کریں ۔

Find out here an effective way of palpitation treatment in Urdu (Ghabrahat ka ilaj in Urdu) at KFoods.com. If you face palpitation (dil ki ghabrhat, dil ki kamzori) or restlessness, try these effective tips and get yourself out of this problem.

Tags: Ghabrahat Door Karne Ka Upay Ghabrahat Door Karne Ke Gharelu Upay

Ghabrahat Ka Ilaj Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ghabrahat Ka Ilaj Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghabrahat Ka Ilaj Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14237 Views   |   02 Aug 2017
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Ghabrahat Door Karne Ka Tarika or Ilaj

Ghabrahat Door Karne Ka Tarika or Ilaj ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Ghabrahat Door Karne Ka Tarika or Ilaj سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔