آئلی جلد کی وجہ سے میک اپ بہہ جاتا ہے تو جانیئے گھر میں موجود صرف یہ ایک چیز کیسے آپ کی جلد کو آئل فری بنا سکتی ہے؟

خوبصورت نظر آئیں اور جو بھی میک اپ کریں وہ چہرے پر لمبے اور طویل عرصے کے لئے لگا رہے، کہیں سے نہ اترے، یہ تو آپ بھی سوچتی ہوں گی اور یقیناً اس کے لئے آپ نے واٹر پروف میک اپ خرید لیا ہوگا مگر سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ وہ لوگ جن کی جلد آئلی ہے وہ کتنے ہی اچھے پراڈکٹس کا میک اپ استعمال کریں، جلد پر آئل کی وجہ سے وہ بہہ جاتا ہے اور جلد کی دو پرتیں بننے لگتی ہیں۔
آپ بھی انہی مسائل کا شکار ہیں تو کے-فوڈز میں آج جانیئے بہترین ٹپ جو کرے جلد کی دو ٹونز کا خاتمہ اور بنائے آپ کے چہرے کو آئل فری۔

ٹپ:

٭ ایک چمچ ملتانی مٹی اور دو چمچ بینٹونیٹ مٹی (خوردنی مٹی جو کہ پانی میں حل کر جیلی نما بن جاتی ہے، ملتانی مٹی کی ہی ایک قسم ہے جو پنسار کی دکان سے باآسانی دستیاب ہے۔)
٭ ان میں ایک چمچ سیب کا سرکہ اور دو چمچ لیموں کا رس مکس کریں اور 5 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ پھر اس کو چہرے پر 15 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں تاکہ خُشک ہو جائے۔
٭ اب سادے پانی سے چہرہ دھو ئیں۔
٭ اس ٹپ کا استعمال آپ روزانہ بھی کر سکتی ہیں اس سے چہرے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

فائدہ کیوں؟

٭ بینٹونیٹ مٹی میں منرلز، کیلشیئم، میگنیشیئم، آئرن اور لیڈ سلفیٹ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری جلد کو صاف اور چمکدار بنانے کا کام کرتی ہے۔ یہ جلد کے اضافی آئل کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ایکنی کے مسئلے کو بھی کنٹرول کرتی ہے اور کھلے مساموں کے اندر سے گندگی کو نکال باہر کرتی ہے تاکہ جلد کے خلُیات صاف رہیں اور خون کی روانی بھی بہتر ہو۔

How To Get Oil Free Skin

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How To Get Oil Free Skin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Get Oil Free Skin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5761 Views   |   21 Jun 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

آئلی جلد کی وجہ سے میک اپ بہہ جاتا ہے تو جانیئے گھر میں موجود صرف یہ ایک چیز کیسے آپ کی جلد کو آئل فری بنا سکتی ہے؟

آئلی جلد کی وجہ سے میک اپ بہہ جاتا ہے تو جانیئے گھر میں موجود صرف یہ ایک چیز کیسے آپ کی جلد کو آئل فری بنا سکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آئلی جلد کی وجہ سے میک اپ بہہ جاتا ہے تو جانیئے گھر میں موجود صرف یہ ایک چیز کیسے آپ کی جلد کو آئل فری بنا سکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔