اگر اپنی زندگی کی پروہ کرتی تو پاپا مر جاتے ۔۔ باپ کی جان بچانے کے لیے بیٹی اپنے جسم کا وہ کون سا اہم حصہ عطیہ کردیا کہ خود بیمار پڑ گئی؟

ہیومنز آف بمبئی کے پیج پر ایک لڑکی کی کہانی بتائی گئی جس کو hypothyroidism نامی بیماری تھی اور وزن بھی زیادہ تھا جس کے لیے جسم میں کوئی تبدیلی کرنا آسان نہیں تھا۔ 1992 سے اس کے والد کو ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض تھے لیکن اچانک ان کو قے ہوئی جس میں خون کے قطرے دکھائی دیے۔ ماں بیٹی پریشان ہوگئے اور والد کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے جہاں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ والد کو جگر کا کینسر ہے اور کچھ حصہ بالکل خراب ہوچکا ہے جس کے لیے جلد ہی ایک ڈونر کی ضرورت ہے۔ گیتا کا بھائی آسٹریلیا میں ہے اس نے بھائی سے بات کیاور کہا کہ اب میں پاپا کی زندگی کی خاطر اپنے جگر کا مطلوبہ ٹکڑا دینے کا سوچ رہی ہوں بھائی نے منع کردیا مگر ہم انتظار نہیں کرسکتے تھے۔

میں اگلے ہی دن ڈاکٹر سے ملی اور کہا کہ میں خود ڈونر بنوں گی اور آپ آگے کا پراسیس بتائیں۔ جس پر والدین نے اعتراض کیا مگر میں سوچ چکی تھی کہ پاپا کو جس حد تک بچا سکتی ہوں اپنی طرف سے کوششیں کروں گی۔ لیکن مجھے hypothyroidism کی بیماری تھی جس میں

1 مہینے کے اندر وزن کم کرنا اور خود میں تبدیلیاں کرنی بہت مشکل ہوتی ہیں اور پھر ایک ٹکڑا دینا بھی نقصان دہ تھا۔ مگر چونکہ گیتا نے عزم کرلیا تھا تو وہ پیچھے نہ ہٹیں ایک مہینے تک بھرپور کوششیں کیں اور آخر وہ دن آگیا کہ جب 12 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد میں اپنے پاپا کو جگر کا ایک ٹکڑا دینے میں کامیاب ہوگئی۔

جس کے 7 گھنٹے کے بعد مجھے ہوش آیا اور میں بہت بیمار پڑ گئی مگر اس وقت بھی پاپا کی فکر تھی کیونکہ وہ پورے 2 دن کے بعد ہوش میں آئے اور ہم نے ان کی زندگی کی یہ خوشی ہسپتال مین منائی۔

لیکن اس سے میری اپنی صحت کا شدید نقصان ہوا۔ میں نہ بول پاتی تھی اور نہ چل سکتی تھی۔ ہر قسم کے کھانے سے الرجی ہوئی اور کئی مزید تکلیفیں ہوگئیں جن کا علاج شاید کبھی ختم نہ ہو مگر مجھے زندگی میں یہ سکون ہے کہ کم از کم میرے کسی اقدام کی وجہ سے میرے پاپا میرے ساتھ موجود ہیں۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   642 Views   |   23 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اگر اپنی زندگی کی پروہ کرتی تو پاپا مر جاتے ۔۔ باپ کی جان بچانے کے لیے بیٹی اپنے جسم کا وہ کون سا اہم حصہ عطیہ کردیا کہ خود بیمار پڑ گئی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اگر اپنی زندگی کی پروہ کرتی تو پاپا مر جاتے ۔۔ باپ کی جان بچانے کے لیے بیٹی اپنے جسم کا وہ کون سا اہم حصہ عطیہ کردیا کہ خود بیمار پڑ گئی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.