تہذیب کی علامت پان کا تحفہ، پان کا پتہ کون کون سے طبی فوائد کا حامل ہے؟ جانیں

مشرقی تہذیب کا ذکر پان کے ذکر کے بغیر ادھورا سا لگتا ہے- ماضی میں مہمانوں کی مدارت خوشبودار پان سے کی جاتی تھی کھانے کے بعد گھر کی بڑی خاتون پاندان سنبھال کر بیٹھ جاتیں اور مرد حضرات کو اپنے ہاتھوں سے پان کی گلوریاں بنا کر پیش کی جاتی تھیں- شادی بیاہ کی رسومات کے لیے بھی ہاتھ پر پان کا پتہ رکھ کر مہندی لگائی جاتی تھی ۔ پان کو کھانے والے افراد کو مہذب قرار دیا جاتا تھا اس وقت پان کسی بھی قسم کے نقصان دہ اشیا سے پاک ہوتا تھا اور اس کا استعمال منہ میں خوشبو کے لیے اور تواضح کے لیے کیا جاتا تھا- پان دان ہر لڑکی کے جہیز کا لازمی جز تصور کیا جاتا تھا اور شادی سے قبل جہاں لڑکی کو کھانے پکانے اور سلائی کڑھائی کے ہنر میں طاق کیا جاتا تھا وہیں پر اس کو پان لگا کر پیش کرنے کے آداب بھی سکھاۓ جاتے تھے- آج کل کے دور میں لوگ پان کو منہ کے کینسر کا سبب قرار دیا جارہا ہے مگر حقیقی معنوں میں پان نقصان دہ نہیں ہے بلکہ کئی قسم کے فوائد کا حامل پتہ ہے- مگر اس کے ساتھ جو کیمیکل اور نشہ آور تمباکو استعمال کیا جاتا ہے وہ انسانی صحت کے لیے مضر ہیں آج ہم آپ کو پان کے پتے کے کچھ خاص فوائد بتائيں گے-

1: ذیابطیس کے مریض کے لیے مفید ہوتا ہے
پان کے پتے میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو ذائقے کے اعتبار سے ہلکا سا کڑوا پن لیے ہوۓ ہوتے ہیں اس وجہ سے ذیابطیس کے مریض جب اس پتے کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے ان کے خون میں شکر کے لیول میں کمی واقع ہوتی ہے

2: اینٹی کینسر ایجنٹ
پان کے پتے میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتے ہیں اور جسم میں سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور جسم کے میٹا بولزم کو تیز کر کے صحت مند بناتے ہیں

3: زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے
پان کا پتہ ایک بہترین اینٹی بیکٹیریل بینڈیج کے طور پر صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے- اس کو جلے ہوئے اور کٹے ہوئے زخموں پر لگانے کی صورت میں نہ صرف زخم جراثیم سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ جلد بھر بھی جاتے ہیں-

4: ڈپریشن میں مددگار ہوتا ہے
ڈپریشن اور پریشانی کی حالت میں پان کے پتے کو چبانے سے اس میں سے ایسے اجزا خارج ہوتے ہیں جو دماغ اور اعصاب کو پر سکون کرتے ہیں اور موڈ کو بہتر بناتے ہیں-

5: کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے
خون میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کے خطرے میں اضافہ کر دیتی ہے پان کے پتے کو روزانہ کی بنیاد پر چبانے سے اس خطرے سے بچا جا سکتا ہے اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے-

6: ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے
پان کے پتے کو چبانے سے اس میں سے ایسے کیمیکل نکلتے ہیں جو ہاضمے کے عمل کو تیز کرتے ہیں بدہضمی کی صورت میں بھی پان کے پتے کو چبانے سے پیٹ درد سے سکون مل سکتا ہے-

Paan Leaf Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Paan Leaf Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paan Leaf Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10973 Views   |   31 Aug 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

تہذیب کی علامت پان کا تحفہ، پان کا پتہ کون کون سے طبی فوائد کا حامل ہے؟ جانیں

تہذیب کی علامت پان کا تحفہ، پان کا پتہ کون کون سے طبی فوائد کا حامل ہے؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تہذیب کی علامت پان کا تحفہ، پان کا پتہ کون کون سے طبی فوائد کا حامل ہے؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔