مونگ پھلی ایک انتہائی غذائیت والا میوہ ہے، جو ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔ مونگ پھلی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں۔ مونگ پھلی میں اچھی خاصی مقدار میں صحت مند چکنائی بھی موجود ہوتی ہے جو بنیادی طور پر مونو سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس پر مشتمل ہے. یہ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس کے علاوہ مونگ پھلیاں غذائی ریشہ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور آنت کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ مونگ پھلی مختلف وٹامنز اور معدنیات سے بھی بھرپور ہوتی ہے، بی وٹامنز (خاص طور پر نیاسین)، وٹامن ای، میگنیشیم، فاسفورس اور مینگنیج کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جن میں ریسویراٹرول، جو دل کی بیماری اور دیگر دائمی حالات کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے، بھی شامل ہے.
مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں اور بادام میں غذائی اعتبار سے کئی مماثلتیں پائی جاتی ہیں. اس وجہ سے بادام چونکہ مہنگے ہیں اور مونگ پھلی تھوڑی سستی ہوتی ہے اس لئے اسے غریب بھی کھا سکتے ہیں. مونگ پھلی ہڈیوں کو صحت مند بناتی ہے اس کے علاوہ کولیسٹرول بھی کم کرتی ہیں اور نظام ہاضمہ بہتر بناتی ہیں.
کسی بھی دکان سے کچی مونگ پھلیاں خرید لیں جو کہ نسبتاً سستی مل جائیں گی. ایک لوہے کی کڑاہی میں اچھا خاصا نمک ڈال کر گرم کریں اور درمیانی آنچ رکھ کر کچی مونگ پھلیاں ڈال کر بھونیں. سنہری رنگت آنے پر چولہا بند کر دیں.
Discover a variety of Events in Pakistan articles on our page, including topics like Recipe Of Roasting Peanuts And Its Bebefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Recipe Of Roasting Peanuts And Its Bebefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیں انھیں گھر پر ہی منٹوں میں بھوننے کا طریقہ اور ان گنت فائدے
مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیں انھیں گھر پر ہی منٹوں میں بھوننے کا طریقہ اور ان گنت فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیں انھیں گھر پر ہی منٹوں میں بھوننے کا طریقہ اور ان گنت فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔