Sushmita Sen Talks About Her Heart Surgery
بالی ووڈ اسٹار اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے پہلی بار یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ دل کی سرجری کے دوران انہوں نے بے ہوشی کا انجیکشن لگوانے سے انکار کیا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں سشمیتا نے اپنے دل دہلا دینے والے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری سے پہلے وہ شدید بے چینی کا شکار تھیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ پورے عمل کے دوران ہوش میں رہنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں ہر چیز اپنی آنکھوں سے دیکھنا بلاشبہ تکلیف دہ تھا، لیکن ان کے لیے اصل خوف یہ تھا کہ بے ہوشی میں رہ کر وہ یہ نہ جان سکیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اسی لیے انہوں نے پورا وقت ہوش میں رہ کر سرجری کروائی۔
سشمیتا نے بتایا کہ وہ دل کے آپریشن کے دوران مسلسل ڈاکٹرز سے بات کرتی رہیں۔ حتیٰ کہ انہوں نے سرجنز سے جلدی کام نمٹانے کی بھی درخواست کی، کیونکہ وہ فوراً شوٹنگ پر واپس جانا چاہتی تھیں— جہاں جے پور میں پوری ٹیم ان کا انتظار کر رہی تھی۔
یاد رہے کہ 2023 میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور اسٹینٹ ڈالا گیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صحت یابی کے فوراً بعد ہی انہوں نے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا تھا۔
سشمیتا کی ہمت، حوصلہ اور پروفیشنلزم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ صرف اسکرین پر ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی ایک آئرن لیڈی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sushmita Sen Talks About Her Heart Surgery and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sushmita Sen Talks About Her Heart Surgery to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.