تیز پات جادوئی شفائی پتا

یز پات یا تیز پتہ ( Bay leaf ) کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ہمارے گھر میں عام استعمال کیا جاتا ہے- یہ ایشیائی کھانوں میں خشک شکل میں استعمال کیا جاتا ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر لوگ اس کے قیمتی طبی فوائد سے ناواقف ہیں اور وہ اسے کھانوں میں صرف ذائقہ بڑھانے کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں- ہم یہاں آپ کو تیز پات کے ایسے انمول فوائد بتانے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ اسے لازمی اپنے کھانوں میں شامل کریں گے-

Anti Viral Effects
تیز پات میں وٹامن سی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- صرف تیز پات کا پاؤڈر یا پیسٹ کھانے سے آپ کا نظامِ ہضم بہتر ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ زخموں کو بھی بہت کم وقت میں ٹھیک کرتا ہے-

Treats Cold
تیز پات آپ کو سردی کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے- موسمِ سرما کے دوران روزانہ ابلے ہوئے پانی میں تیز پات شامل کر کے اس کی بھاپ لینے سے آپ خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں- یہ عمل روزانہ دن میں دو مرتبہ 15 سے 20 منٹ کے لیے کرنا ہے-

Cardiovascular Benefits of Tez paat
تیز پات میں متعدد معدنیات پائے جاتے ہیں جن میں کوپر٬ پوٹاشیم٬ کیلشیم٬ میگںیز٬ آئرن٬ زنک اور میگنیشیم شامل ہیں- پوٹاشیم انسان کے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھتا ہے- آئرن آپ کے خون میں لال خلیے بناتا ہے- باقی معدنیات جسم میں موجود زہریلے مادوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں-

Anti-cancer Properties
تیز پات میں انسان کو کینسر سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں- تیز پات میں phytonutrient پایا جاتا ہے جو انسان کو cervical نامی کینسر سے بچاتا ہے- یہ کینسر بہت عام ہوتا جا رہا ہے-

Reduces Stress,br> تیز پات linalool پر مشتمل ہوتا ہے- جسم پر پڑنے والے منفی اثرات کی وجہ سے ہم اکثر دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن تیز پات میں موجود linalool ہمارے اس دباؤ پر قابو پا لیتا ہے- یہ ہمارے مدافعتی نظام کی حفاظت کرتا ہے اور ہمیں پرسکون زندگی بخشتا ہے-

Kidney Problems
اکثر لوگوں کو گردوں میں انفیکشن یا پتھری کی شکایت ہوتی ہے اور تیز پات میں ان بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے- روزانہ ابلے ہوئے پانی میں تیز پات شامل کر کے پینے سے پتھری کا سائز کم ہوجاتا ہے- یہ عمل دن میں دو مرتبہ ضرور کرنا ہے-

Insect Repellent
تیز پات میں lauric تیزاب کی خصوصیت بھی پائی جاتی ہے اور یہ خصوصیت کیڑوں کے کاٹنے کے خلاف مزاحمت کرتی ہے- تیز پات کا پیسٹ بنا کر اس مقام پر لگائیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہے آپ کو درد اور جلن سے فوری آرام ملے گا-

Treats Diabetes with Bay Leaves
ذیابیطس کا علاج بھی تیز پات کے ذریعے ممکن ہے- تیز پات خون میں موجود گلوکوز کی سطح میں کمی واقع کرتا ہے- اس کے علاوہ برے کولیسٹرول اور چربی میں بھی کمی لاتا ہے- ذیابطیس کے مریض اسے 30 روز تک پاؤڈر کی شکل میں استعمال کریں-

Bay Leaf for Constipation
تیز پات کا استعمال نہ صرف نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے بلکہ بھوک بھی بڑھاتا ہے- تیز پات غذا کو انتہائی چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کردیتا ہے جس سے قبض کی شکایت پیدا نہیں ہوتی- ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ 2 تیز پتے ابلے ہوئے پانی میں شامل کر کے چھان کر پیجیے- یہ عمل دن میں دو مرتبہ کرنا ہے اور ذائقہ کے لیے اس میں شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے-

Tez paat for Jaundice
یرقان میں آپ کا جگر دباؤ کا شکار ہوتا ہے- لیکن تیز پات کا استعمال جگر کو اس دباؤ سے بچاتا ہے- تاہم اس کے لیے آپ کو روزانہ 2 تیز پات کے تازہ پتے کھانے ہوں گے-

Tejpata or Tez paat is a natural herb with big number of health benefits. It is known as 'Bay Leaf' in English. In some foods, it is used a must ingredient, especially in Pakistani and Indian foods. Very few people know about tej patta benefits to humans' health. It is not only a spice but a miraculous herb as well. Tejpaat leaves can be used in many ways. You can make its tea, use it in cooking or used to make qahwa. It can also be used to wash your hair as it helps achieve shiny long hair.

Read more about it in detail in Urdu below.

Tags: Tezpaat Benefits Bay Leaf in Urdu

Tez Paat Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tez Paat Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tez Paat Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   6 Comments   |   60996 Views   |   19 Apr 2019
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پروردگار جزائے خیر عطا فرمائیں آمین

  • سیف الا سلام سیفی, اسلام آباد

ماشاءاللہ. ........ KFoods بہت ہی عمدہ خدمت خلق انجام دے رہا ہے. الله سبحانه وتعالى اس کے تمام اراکین کو جزائے خیر عطاء فرمائے آمین.

  • محمد رئيس الدين أحمد , دوحہ

good information

  • Nazia tanveer , Gujrat

it is not only a spice but a very good healing herb too. I had heard before about some of its benefits but now got to know more about this here. it's amazing! very knowledgeable post. keep sharing..

  • Mehwish Yaqoob, Karachi

can we use it in foods? as I have always heart about curry leaf for using in foods but not heard about this one for using while cooking. so i need to make sure this.

  • baber jawad, islamabad

Nice info. very useful information indeed.

  • Muhammad Ali. Bhatti, pakistan

تیز پات جادوئی شفائی پتا

تیز پات جادوئی شفائی پتا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیز پات جادوئی شفائی پتا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔