میری بیٹی کی بچپن کی سہیلی ہے اس لئے.. مکیش امبانی نے کیارا ایڈوانی کو شادی کا کون سا انوکھا تحفہ دے دیا؟

دنیا کے رئیس ترین شخص مکیش امبانی ویسے تو کافی بڑے دل کے شخص ہیں اور جہاں بات ہو ان کی لاڈلی بیٹی کی پھر تو کیا ہی کہنے۔ حال ہی میں مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی بچپن کی سہیلی اور مشہور بالی وڈ ادکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی ہوئی جس میں لڑکی والوں کی جانب سے شریک مکیش امبانی نے دلہا دلہن کو ایسا انوکھا تحفہ دیا جس سے سدھارتھ اور کیارا کروڑوں کمائیں گے۔

شادی کا انوکھا تحفہ

مکیش امبانی نے اپنی چہیتی بیٹی کی دوست کیارا اور سدھارتھ کو اپنی کمپنی Reliance Trends Footwear کا نیا برانڈ ایمبیسیڈر بنادیا ہے۔ برانڈ نے خود بھی اس جوڑے کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کی اطلاع دی ہے۔

کیارا اور سدھارتھ کے ساتھ مکیش امبانی کا بھی فائدہ

ریلائنس ریٹیل لمیٹڈ کے فیشن اور لائف اسٹائل کے صدر اور سی ای او اکھلیش پرساد کا کہنا ہے کہ 'کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا بالی ووڈ کے دو سب سے مقبول اور باصلاحیت یوتھ آئیکن ہیں۔ جن کی بہت زیادہ مداح ہیں۔ انہیں برانڈ ایمبیسیڈر بنانے سے نوجوانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ مضبوط ہوگا۔' ساتھ ہی کیارا اور سدھارتھ کے ساتھ مکیش امبانی خود بھی کروڑوں کما سکیں گے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1347 Views   |   22 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میری بیٹی کی بچپن کی سہیلی ہے اس لئے.. مکیش امبانی نے کیارا ایڈوانی کو شادی کا کون سا انوکھا تحفہ دے دیا؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میری بیٹی کی بچپن کی سہیلی ہے اس لئے.. مکیش امبانی نے کیارا ایڈوانی کو شادی کا کون سا انوکھا تحفہ دے دیا؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.