ایک ساتھ 3، 4 بچے کیسے ہوسکتے ہیں؟ جانیں ڈاکٹر نے اس کے متعلق کیا مفید مشورے دیے

اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوں جبکہ آج کل دیکھا جارہا ہے کہ 3 اور 4 بچوں کی پیدائش کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اس حوالے سے وہ معلومات دیں گے جو ماہرین بھی بتاتے ہیں۔

ایک سے زائد بچے کیسے ممکن ہیں؟

ڈاکٹر جمشید فیروز ماہر گائناکالوجسٹ ہیں۔ 1 سے زائد بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ یہ ملٹپل پریگنینسی کی ایک قسم ہے جس میں 2 یا 3 یا پھر اس سے زائد بچے بھی ہوسکتے ہیں جبکہ اس کے لئےassisted reproductive technology کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ باہر کے ممالک میں کافی سستی اور عام ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں جنین کو لیب میں ایمبریو کی صورت تیار کر کے واپس عورت کے جسم میں داخل کیا جاتا ہے۔

بڑی عمر کی خواتین

ڈاکٹر جمشید نے ایک اور وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر خاص طور پر 35 سال کی عمر کے بعد حاملہ ہونے والی خواتی میں بھی ملٹپل پریگنینسی کا چانس ہوتا ہے کیوں کہ ان کے اندر فولک ایسڈ اور ہارمون کی سطح بہت بڑھ جاتی ہے البہ اس وجہ پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

خطرات اور رسک

ڈاکٹر جمشید نے ملٹپل پریگنینسی کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں حاملہ خاتون کا بلڈ پریشر زیادہ ہوجاتا ہے جبکہ متلی کی کیفیت بھی عام حمل سے زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ اگر بھرپور خیال نہ رکھا جائے تو مرگی کے دورے بھی پڑسکتے ہیں۔ اس لئے ڈاکٹر سے رابطہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

خوراک

ماہرین کے مطابق ڈیری اشیاء پر مبنی خوراک جیسے کہ انڈے، دودھ دہی وغیرہ کھانے سے بھی ایک سے زائد بچے ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

Aik Sath 3 4 Bachy Kese Ho Sakty Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aik Sath 3 4 Bachy Kese Ho Sakty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aik Sath 3 4 Bachy Kese Ho Sakty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2211 Views   |   03 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ایک ساتھ 3، 4 بچے کیسے ہوسکتے ہیں؟ جانیں ڈاکٹر نے اس کے متعلق کیا مفید مشورے دیے

ایک ساتھ 3، 4 بچے کیسے ہوسکتے ہیں؟ جانیں ڈاکٹر نے اس کے متعلق کیا مفید مشورے دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک ساتھ 3، 4 بچے کیسے ہوسکتے ہیں؟ جانیں ڈاکٹر نے اس کے متعلق کیا مفید مشورے دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔