دوسری بہو ہر وقت سر پر دوپٹہ لیتی ہے اور.. صبا فیصل نے اپنی بہوؤں سے تعلقات کے بارے میں نیا انکشاف کردیا

"اب میں بہت خوش ہوں کیوں کہ حال ہی میں دوسری بہو بھی لائی ہوں. تعلقات اور رشتوں میں پہلی بار باتیں اور چیزیں سمجھ نہیں آتیں، ہر کسی سے غلطیاں ہوتی ہیں، اس لیے جب میں پہلی بار ساس بنیں تو بہت ساری چیزیں میں نہیں سمجھ سکی اسی طرح میری بہو بھی پہلی بار کسی دوسرے گھر میں بہو بن کر آئی تو انہیں بھی کچھ باتیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں، اس لیے ہم دونوں سے غلطیاں ہوئیں۔ لیکن غلطی کسی کی بھی ہو، ایسی باتوں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیئے۔"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ صبا فیصل کا جنھوں نے ایک ٹاک شو میں اپنی نجی اور گھریلو زندگی کے متعلق بات کی. صباء فیصل جنھوں نے حال ہی میں اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی کی ہے اپنی نئی بہو سے کافی خوش ہیں.

صبا نے بتایا کہ وہ اچھی بہو اور اچھی بھابھی رہی ہیں جب کہ وہ بیوی بھی بہت اچھی ہیں اور جہاں تک سوال ہے مسائل کا تو یہ چیزیں ہر جگہ اور ہر گھر کا حصہ ہیں لیکن چوں کہ وہ اسٹار ہیں تو اس لیے ان کی باتیں بہت زیادہ ہائی لائٹ کی جاتی ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ برس صبا نے اپنی بڑی بہو سے اختلافات کے بعد ان کے خلاف ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا تھا جس کے بعد انھیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا. البتہ صبا کی چھوٹی بہو کے سر پر ہر وقت دوپٹہ لینے کی عادت پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تعریف کی.

Saba Faisal Opens Up About Relationship Her Daughters In Law

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal Opens Up About Relationship Her Daughters In Law and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Opens Up About Relationship Her Daughters In Law to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   31035 Views   |   19 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دوسری بہو ہر وقت سر پر دوپٹہ لیتی ہے اور.. صبا فیصل نے اپنی بہوؤں سے تعلقات کے بارے میں نیا انکشاف کردیا

دوسری بہو ہر وقت سر پر دوپٹہ لیتی ہے اور.. صبا فیصل نے اپنی بہوؤں سے تعلقات کے بارے میں نیا انکشاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوسری بہو ہر وقت سر پر دوپٹہ لیتی ہے اور.. صبا فیصل نے اپنی بہوؤں سے تعلقات کے بارے میں نیا انکشاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔