زندگی کوبھرپور طریقے سے گزاریں، 12 سنہرے اصول اپنائیں

صحت مند طرزِ زندگی ہی دراصل کامیاب زندگی کی ضمانت ہے ۔ ہم صحت مند زندگی گزارنے کے لیے جدوجہد تو کرتے ہیں مگر اس میں کامیابی بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ۔ ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی میں بہت جلد تبدیلی لانا چاہتے ہیں، حالانکہ اس کے لیے بہت سی توانائی اور وقت درکار ہوتا ہے ۔ کوئی بھی کام جلد بازی میں کرنے سے وہ خراب ہی ہوتا ہے ۔ ۔یہاں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چھوٹی چھوٹی چیزیں بتارہے ہیں، جن پر عمل کرکے کچھ ہی عرصے میں آپ اپنی صحت میں نمایا ں فرق محسوس کریں گی، شرط یہ ہے کہ ان پر باقاعدگی سے عمل کیا جائے ۔

1۔ مچھلی کا باقاعدہ استعمال:

ہفتے میں ایک دن مچھلی ضرور کھائیں ۔ اس سے امراضِ قلب خصوصاً ہارٹ اٹیک سے حفاظت ملتی ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ مچھلیوں میں موجود اومیگا 3فیٹی ایسڈموجود ہوتا ہے ۔سالمن مچھلی میں یہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔اس لیے سالمن مچھلی کو ترجیح دینا چاہئے۔

2۔ ناشتہ کی عادت ڈالیں:

کمزوری سے بچناہے ، جسمانی اورذہنی صحت کوبڑھاناہے تو ہفتے میں ساتوں دن بھرپورناشتہ ضرورکریں۔ ناشتہ چھوڑنے سے جسم نہ صرف لاغر ہونے لگتا ہے بلکہ اس سے ذہنی صلاحیتیں بھی ماند پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔

3۔ موسم کے پھلوں اورسبزیوں کا استعمال:

حال ہی میں ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ جن کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے ان میں معدے کے سرطان کے ستر فیصد تک امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ پھلوں اورسبزیوں کے زیادہ استعمال کے اور بھی بے شمار فائدے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ ہم روزانہ کتنی مقدار میں پھل اور سبزیاں استعمال کریں، اس کا سادہ اور آسان ترین جواب یہ ہے کہ آپ روزانہ کھانے میں جو کچھ بھی کھائیں اس میں سبزی یا پھل لازمی شامل ہونا چاہئے ۔

4 ۔ کیلے کھائیں:

جسم میں پوٹاشیم کی کمی ہائی بلڈپریشر کا سبب بنتی ہے ۔ کیلے میں وافرمقدارمیں پوٹاشیم پائی جاتی ہے ۔ روزانہ صرف ایک کیلا کھانے سے بھی آپ کے جسم کو مطلوبہ مقدار میں پوٹاشیم حاصل ہوجاتی ہے

5۔ ایک کپ کافی بہت ہے:

ایک نارمل بالغ انسان کا دل دن میں 72مرتبہ دھڑکتا ہے ، مگر کافی کے دوکپ کا روزانہ استعمال کچھ ہی دنوں میں اسے بڑھا کر 88کردیتا ہے، یعنی آپ کا دل 19مرتبہ زیادہ دھڑکنے لگتا ہے ،اس لیے ماہرین صحت کہتے ہیں کافی کا دن بھر میں ایک ہی کپ کافی ہے ۔

6۔کھانے پینے میں احتیاط:

تلی ہوئی چیزیں یا زیادہ مٹھاس نقصان دہ ہے ، ،مگر ہم میں سے اکثریت چپس ، سموسے ،مٹھائی اور آئس کریم وغیرہ کی شوقین ہے، تو پھر کیا کریں ، گھبرائیں مت، اس کا سادہ سا حل یہ ہے کہ آپ اپنا یہ شوق جاری رکھیں مگر اعتدال کے ساتھ ، ہفتے پندرہ دن میں مناسب مقدار میں یہ چیزیں کھانے سے اتنا زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ تاہم ا س کے ساتھ ضروری ہے کہ پھل اور سبزیوں کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ، ورزش بھی کرتے رہیں۔

7۔ وزن پردھیان دیں:

اگرآپ کا وزن نارمل ہے تو اسے برقراررکھنے کی کوشش کریں جب بھی محسوس کریں کہ آپ کا وزن بڑھ رہا ہے ، فوراً اسے کنٹرول کرنے کی جدوجہد میں لگ جائیں ، کیونکہ موٹاپا کسی عذاب سے کم نہیں،جسم کی زائد چربی ہائی بلڈپریشر، امراضِ قلب ،ذیابیطس ،کینسر اور اسی طرح کی کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ اپنے ڈائٹیشن سے رجوع کریں اور اس کے بتائے ہوئے غذائی چارٹ پرعمل کریں۔

8۔ ورزش کریں ڈپریشن بھگائیں:

ورزش صحت کے لیے کتنی ضروری ہے ، سب جانتے ہیں۔ مگر ورزش سے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں بھی کمی آتی ہے ، یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ چالیس منٹ کی ورزش ذہنی تناؤ سے نجات دلاتی ہے ۔اور اگر روزانہ باقاعدگی سے ورزش کی جائے تو ٓڈپریشن میں بھی کمی آجاتی ہے ۔یہ ڈپریشن اور تناؤ کی کیفیت صرف ذہن ہی نہیں جسم کے لیے بھی نقصان دہ ہے ، اس لیے ورزش کو معمول بنائیں اور صحت مند رہیں۔

9۔ بھرپورنیند:

گہری اور پرسکون نیند کے بے شمار فوائد ہیں۔ ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ رات کو جلدی سونا اور صبح سویرے بیدار ہوجانا ہمیں چست و توانا اور صحت مندرکھتا ہے ، بات غلط بھی نہیں۔ اگر آپ کو نیند نہ آنے کی شکایت ہے تو چیری کھائیں۔ حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چیری میں میلا ٹونن کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے ۔ میلا ٹونن نیند آور ٹانک کا کام کرتا ہے ۔

10۔ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے لطف اندوز ہونا سیکھیں:

زندگی میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں بہت اہمیت رکھتی ہیں برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں پتہ چلا کہ وہ لوگ جن کی ازدواجی زندگی میں ناراضی اور لڑائی جھگڑے کا عنصر زیادہ ہوتاہے ۔ ان میں مختلف اقسام کی بیماریوں کے پینتیس فیصدامکانات بڑھ جاتے ہیں اور ان کی زندگی بھی اوسطاً چار سال کم ہوجاتی ہے

11۔ دوسروں کی مدد کریں :

اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں ، زندگی کا اصل مزہ ہے دوسروں کے لیے جینے میں ۔ اگر اس اصول کو اپنا لیا جائے تو دنیا و آخرت تو سنورتی ہی ہے صحت بھی اچھی رہتی ہے ، ایک سروے کے دوران پتہ چلا کہ وہ لوگ جو ہفتے میں کم از کم ایک دن رضاکارانہ طور پر دوسروں کی مدد کرنے میں گزارتے ہیں، ان میں شرح اموات عام افراد کے مقابلے گھٹ کر نصف رہ جاتی ہے۔

12۔ باتیں کریں:

یہ مشورہ خواتین کو تو دینے کی ضرورت نہیں ، تاہم بعض خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں چپ رہنے کی عادت ہوتی ہے ، کسی محفل میں بھی جائیں تو ایک کونہ پکڑ کر الگ تھلگ خاموش ہوکر بیٹھ جاتی ہیں ۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ باتیں کرکے (بہت زیادہ نہیں ) ہم اپنی دماغی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں ۔ روزانہ صرف دس منٹ کی گپ شپ نہ صرف دماغ کو تیز کرتی ہے بلکہ ہماری یادداشت کو بھی بڑھانے میں مدد دیتی ہے ۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہواہے کہ جو لوگ بہت زیادہ سوشل ہوتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔

Zindagi Guzarne Ke 12 Asool

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zindagi Guzarne Ke 12 Asool and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zindagi Guzarne Ke 12 Asool to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4505 Views   |   09 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

زندگی کوبھرپور طریقے سے گزاریں، 12 سنہرے اصول اپنائیں

زندگی کوبھرپور طریقے سے گزاریں، 12 سنہرے اصول اپنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زندگی کوبھرپور طریقے سے گزاریں، 12 سنہرے اصول اپنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔