3 بیوہ بیٹیوں کی ماں ہوں اور ۔۔ یہ بوڑھی خاتون کیا کام کرکے روزی کمانے پر مجبور ہے جن کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں

مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ پاکستان میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ایسے میں جن گھروں میں کوئی مرد کمانے والا نہ ہو تو خواتین بھی اس قابل نہ ہوں کہ وہ نوکری نہ کر سکیں تو ایسے میں کیا کیا جائے؟

آج ایک ایسی ہی بوڑھی خاتون کی مشکلات کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ آج کے مہنگائی کے دور میں بازار میں دھول مٹی صاف کرنے والے کپڑے فروخت کرتی ہیں۔ اس حوالے سے کچھ سوالات ذہن میں جنم لیتے ہیں کہ آخر بوڑھی خاتون کا خدا کے بعد کون سہارا بنے گا اور کون ان کی مدد کو پہنچے گا؟

بوڑھی ماں جی لاہور کی مین مارکیٹ گول چکر گلبرگ میں دھول مٹی صاف کرنے والے کپڑے بیچتی ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا گاڑی میں سوار خاتون کپڑے فروخت کرنے والی اُن بزرگ خاتون سے ان کے بارے میں پوچھتی ہیں۔

جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ اتنی عمر میں آپ یہ کپڑے کیوں بیچ رہی ہیں تو بوڑھی خاتون کہتی ہیں کہ میرے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ میری 4 بیٹیاں ہیں جن میں سے تین بیوہ ہیں۔

گاڑی میں موجود خاتون ان سے پوچھتی ہیں کہ کیا آپ اکیلے ان کی کفالت کرتی ہیں؟ جس پر بوڑھی خاتون کہتی ہیں کہ میں اپنی بچیوں کے لیے کھانا بنا کر آئی ہوں۔

بوڑھی ماں جی سے جب پوچھا جاتا ہے کہ ایک کپڑا کتنے کا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ جتنے آپ دے رہی ہیں لے جائیں اتنے کا ہی۔

لاہور کے بازار میں کپڑے بیچنے والی بزرگ خاتون نے مزید اپنی کیا مشکلات بتائیں جانیے اس نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1095 Views   |   07 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 3 بیوہ بیٹیوں کی ماں ہوں اور ۔۔ یہ بوڑھی خاتون کیا کام کرکے روزی کمانے پر مجبور ہے جن کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (3 بیوہ بیٹیوں کی ماں ہوں اور ۔۔ یہ بوڑھی خاتون کیا کام کرکے روزی کمانے پر مجبور ہے جن کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.