چھوٹے سے تِل کے 16 بڑے فائدے٬ آپ بھی جانیے

تِل روغنی بیج ہے۔ ایشیاء میں یہ زمانہ قدیم سے بہت ہی زیادہ غذائیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔تِل ایسی غذا ہے جو گوشت کے خواص کی حامل ہے۔ یہ مختلف کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مٹھائیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ تِل کی تین اقسام ہوتی ہیں۔ یہ سفید، کالے اور لال رنگ میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں کالے اور سفید تل زیادہ مشہور ہیں۔
بظاہر چھوٹے چھوٹے یہ بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ تِل وٹامنز، منرلز، قدرتی تیل، اور دیگر نامیاتی مرکبات جیسے کیلشیئم، آئرن، میگنیشیئم، فاسفورس، میگنیز، کاپر، زنک، فائبر، تھیامن، وٹامن بی سکس، فولیٹ، اور پروٹین سے لبریز ہوتے ہیں۔
تِل ذیابیطس، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلد کو پہنچنے والے نقصانات، دل کی بیماریوں، منہ کی بیماریوں اور کشیدگی سے بچاتا ہے اور جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتا ہے
۔تِل بھی ڈرائے فروٹ کاحصہ سمجھے جاتے ہیں۔ کالے تلوں کا تیل سب سے بہتر اور ادویات کے لئے موزوں ہوتاہے۔

تِل کے صحت بخش فوائد:
سفید تِل میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لئے جو کیلشیئم کی کمی کا شکار ہوں انھیں چاہئے کہ وہ سفید تِل کے ذریعے اپنی کیلشیئم کی کمی کو پورا کریں۔ لیکن بہت زیادہ نہ کھائیں۔وہ بھی نقصان دہ ہے۔
تِل جلد کو نرم وملائم رکھتے ہیں ۔یہ اندرونی طور پر ہونے والی خراش کو ختم کر کے سکون پہنچاتے ہیں۔
تِل بواسیر کے مرض میں بھی مفید ہیں۔ تِل پانی کے ساتھ گرائنڈ کر کے خونی بواسیر کے علاج کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔
خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے کالے تِل بہترین ہیں کیونکہ ان میں آئرن کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اگر کالے تل نیم گرم پانی میں بھگو کر گرائنڈ کر کے چھان کر اس میں دودھ ملا کر پیا جائے تو چند روز میں خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔
تِل میں موجود اہم معدنیات اور وٹامنز کینسر کی تمام اقسام سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
موٹے ہونے کے خواہشمند افراد تِل کو بادام اور خشخاش کے ساتھ کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔
بچوں کے بستر پر پیشاب کرنے کی عادت چھڑوانے میں تِل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے لئے آپ تِل کے لڈو یا تِل کی چِکی کا استعمال عمل میں لاسکتے ہیں۔
تِل اور السی کے بیج ہم وزن تقریباً دوچمچ لے کر ایک چٹکی نمک اور تھوڑا سا شہد ملاکر روزانہ کھانے سے نمونیہ اور دمہ کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
آدھا چمچ پسے تِل نیم گر م پانی کے ساتھ دن میں دو بار کھانے سے حیض کے مسائل جیسے شدید درد اور حیض کی کمی وغیرہ دور ہوجاتی ہے۔
تِل میں موجود وافر کیلشیئم کے باعث ہڈیوں کے مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
نظامِ ہاضمہ کے لئے بہترین ہیں۔ ان میں فائبر پایا جاتا ہے جو قبض سے محفوظ رکھتا ہے۔
ان میں میگنیشیئم پایا جاتا ہے جس کے باعث ذیابیطس کے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔
تِل انرجی اور میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں۔
اس میں پائے جانے والے اہم اجزاء کے باعث بالوں اور جلد کے لئے بہترین ہیں۔
یہ دل کے نظام کی کیشدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بشکریہ (سائرہ شاہد - ایچ ٹی وی)

Sufaid Till Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Till Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Till Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4867 Views   |   11 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

چھوٹے سے تِل کے 16 بڑے فائدے٬ آپ بھی جانیے

چھوٹے سے تِل کے 16 بڑے فائدے٬ آپ بھی جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹے سے تِل کے 16 بڑے فائدے٬ آپ بھی جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔