انجیر دائمی قبض سے نجات میں معاون

قبض کو اُم الامراض یعنی تمام امراض کی اماں کہا جاتا ہے اور ہم میں سے اکثر اس بیماری میں مبتلاء ہوتے ہیں خصوصاً بچے اور وہ والدین کو بتانے میں شرم محسوس کرتے ہیں اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو مزید بیماریاں جنم لے لیتی ہیں ۔
اور والدین کو بھی چاہیے کہ اگر بچے واش روم میں زیادہ وقت لگا رہے ہیں تو اُن سے پوچھیں کہ کوئی مسئلہ تو نہیں ان پر نگرانی رکھیں،ہوسکتاہے وہ اس مرض میں مبتلاء ہو اور بتانے میں شرم محسوس کررہاہو۔
ذیل میں مشہور ہربلسٹ اور ہر دلعزیز ڈاکٹر بلقیس یہ ایک نسخہ بتار ہی ہیں جسے روزانہ کھانے کے بعد چھوٹی گولی کی مقدار کے برابر کھایا جائے تو بہت جلد اس دائمی قبض سے نجات مل سکتی ہے ۔

اجزاء :
انجیر
سنامکی
چھوٹی ہڑ
منقہ (بیج نکال کر پھینک دیں )

بنانے کا طریقہ :
تمام اجزاء کو ہم وزن لے کر پیس لیں ۔
اس پیسٹ کو ہاتھ سے آٹے کی طرح گوند ھ لیں تاکہ یکجان ہوجائے ۔
اسکی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں ۔
روزانہ کھانے کے بعد ایک گولی کھائیں ۔

نوٹ:
شوگر کے مریض اس کا استعمال کم کریں ۔

کام کی بات :
اگر درج بالا نسخہ اچھا لگے تو اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ شیئر کریں ۔
تاکہ جو شرم کی وجہ سے کسی کو بتا نہیں سکتے وہ بھی مستفید ہوجائیں ۔

Qabz Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qabz Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabz Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   17094 Views   |   22 Nov 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انجیر دائمی قبض سے نجات میں معاون

انجیر دائمی قبض سے نجات میں معاون ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انجیر دائمی قبض سے نجات میں معاون سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔