گاجر کا استعمال سردی میں سب ہی کرتے ہیں اور یہ ایسی سبزی ہے جو ہماری صرف آںکھوں کو ہی تیز کرنے میں مدد نہیں دیتی بلکہ اس کے بہت زبردست فائدے ہیں۔ کچھ لوگ گاجر کا تیل بازار سے خرید کر لے کر آتے ہیں کہ بالوں میں لگائیں گے تو بال بڑھیں گے، خوبصورتی آئے گی مگر بازاری تیل میں اتنے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں کہ استعمال سے جلد کے مسائل میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، بہر حال اگر آپ کو بھی گاجر کا تیل چاہیئے تو کے-فوڈ آپ کے لئے لایا ہے اس کو گھر میں بنانے کی ایسی آسان ریسیپی جو آپ کو پہلے کبھی معلوم نہ ہوگی۔
ریسیپی:
ریسیپی بتانے سے پہلے ایک راز کی بات آپ کو بتا دیں کہ ضروری نہیں ہے کہ گاجر تازہ ہو یا بلکل صاف ستھری ہو، اس کے لیے اگر آپ تھوڑی سی خراب گاجر کا بھی استعمال کریں گے تو یہ بھی ایک اچھا تیل بنانے میں آپ کی مدد کرے گی۔
٭ گاجر کو دھو کر اچھی طرح صاف کرلیں کہ چھلکے الگ ہو جائیں۔
٭ ان گاجروں کا جوس نکال کر رکھ لیں۔
٭ اب ایک پین میں چار چمچ سرسوں کا تیل، چار چمچ ناریل کا تیل اور دو چمچ چنبیلی کا تیل مکس کریں اور ان کو 10 منٹ تک پکا ئیں۔
٭ پھر ان تمام گرم تیلوں میں گاجر کا جوس شامل کرلیں اور اس کو 10 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں اور چمچ چلاتی رہیں۔
٭ لیجیئے تیار ہوگیا آپ کا گاجر کا بہترین تیل۔
فائدہ:
٭ پیٹ درد، قبض:
اگر آپ کو پیٹ میں درد یا قبض کا مسئلہ ہے تو ایک چمچ گاجر کے تیل میں آدھا چمچ کیسٹر آئل اور ایک چُٹکی کالی مرچ شامل کرلیں اور نیم گرم پانی میں مکس کر کے پی لیں۔ اس سے آپ کے پیٹ کا درد بھی کم ہو جائے گا اور ہاضمہ بھی جلد ہی ہوگا۔
٭ پیٹ کے کیڑے:
بچوں کے پیٹ میں اکثر کیڑے ہو جاتے ہیں ان کو بھی اگر روزانہ ایک چمچ گاجر کا یہی تیل پلا دیں تو یہ کیڑے بھی جلد ہی مر جائیں گے اور جسم سے خارج بھی ہوجائیں گے۔ ایک چمچ تیل کے اوپر آدھا چمچ لونگ کا پاؤڈر چھڑک کر استعمال کرنا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
٭ بالوں میں خُشکی:
سردی میں خُشکی ہونا ایک عام بات ہے، اس تیل کو بالوں میں مساج کر کے رات کو سونے سے قبل لگائیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں۔
٭ خُشک جلد:
ہاتھ پیر یا جسم پر خُشکی ہوگئی ہے لوشن وغیرہ لگانے سے بھی ختم نہیں ہو رہی ہے تو آپ اس تیل کو استعمال کریں یہ اچھا موائسچرائزر ہے آپ کی جلد کو نرم و ملائم بھی بنا دے گا اور خُشکی بھی کنٹرول میں آ جائے گی۔
٭ ناخنوں میں فنگس:
ناخنوں میں فنگس لگ جائے تو ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اس لئے گاجر کے تیل کو فنگس والی جگہوں پر استعمال کریں یہ اینٹی بائیوٹک ہے ، اس کا روزانہ کا استعمال تمام تر فنگس کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
٭ سینے میں جلن:
کھانے کے بعد اکثر سینے میں جلن ہو جاتی ہے اس کے لئے بہتر ہے کہ صرف ایک چمچ گاجر کے تیل کو پانی کے ساتھ پی لیں اور اس میں لیموں کا رس بھی شامل کر لیں۔ آپ کے منہ کا ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا اور سینے کی جلن بھی ختم ہو جائے گی۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Carrot Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Carrot Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.