بھنڈی کو روزانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے خواتین اس کے کون کون سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟

بھنڈی فرائی ہو یا گوشت میں پکی ہوئی، مصالحے دار ہو یا سوپ کی بنی ہوئی بچے بڑے زیادہ تر سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور ذائقہ بھی اس کا دیگر کھانوں میں منفرد ہوتا ہے۔ اب خواتین گھروں میں بھنڈی تو فوراً بنانے کے لئے تیار ہوجاتی ہیں کیونکہ یہ جلدی بن جاتی ہے پکتی بھی اچھی ہے۔ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہی بھنڈی آُپ کی صحت کے لئے کب کس طرح اور کیسے مفید ہوسکتی ہے۔۔۔؟ آج تک آپ نے یہ ضرور سنا ہوگا لیموں کو پانی میں بھگو کر استعمال کریں، لہسن کو بھگو کر استعمال کریں۔۔۔۔
مگر آج ہم آپ کو بھنڈی کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔۔۔ جان لیں ہوسکتا ہے آپ کے مسائل حل ہوجائیں۔۔۔۔

استعمال:

4 عدد بھنڈیوں کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر رات بھر بھگو دیں۔ صبح نہارمنہ اٹھ کر وہ پانی پی لیں۔ اسی طرح دن میں بھگو کر چھوڑ دیں اور رات سونے سے قبل پی لیں۔

فائدہ:

اس کو پینے سے: • خواتین کو چاہے وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں گٹھنوں کا درد ضرور ہوتا ہے جو سکی بھی وجہ سے ہو لیکن روزانہ یوں بھنڈی کا بھیگا ہوا پانی پینا آپ کے اس درد کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• ہڈیوں کی طاقت و مضبوطی کے لئے بھی بھنڈی کا پانی مفید ہے بس آپ اس کو استعمال صحیح سے کریں۔ • دل کے امراض خواتین میں بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ کہیں نہ کہیں ذہنی تناؤ بھی ہے اس سے بچاؤ کے لئے آپ کو یہ پانی بہت فائدہ دے سکتا ہے۔
• حاملہ خواتین کو یہ سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے کیونکہ بچے کی نشوونما میں جو عناصر آپ کے لئے ضروری ہیں وہ سب بھنڈی میں شامل ہوتے ہیں۔
• وزن کم کرنے کی شکایت ہو یا شوگر، کولیسٹرول بڑھنے کی فکر اس پای کا استعمال آپ کے لئے ویٹ لوس سپلیمنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

آخر کیوں۔۔۔۔؟

بھنڈی میں میگنیشئم، فولیٹ، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، کے ون اور اے پایا جاتا ہے جو متعلقہ امراض کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Rozana Bhindi Ka Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Bhindi Ka Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Bhindi Ka Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7066 Views   |   10 Oct 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بھنڈی کو روزانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے خواتین اس کے کون کون سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟

بھنڈی کو روزانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے خواتین اس کے کون کون سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھنڈی کو روزانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے خواتین اس کے کون کون سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔