دار چینی ! 17 جسمانی مسائل کے حل میں معاون

دار چینی دراصل ایک درخت کی چھال ہوتی ہے جو ذائقہ کے لحاظ سے شیریں لیکن چبنے والی ہوتی ہے۔اس کی رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر ہندستان،سری لنکا اور چین میں کاشت ہوتی ہے۔

دار چینی تین اقسام کی پائی جاتی ہے جو اپنے حجم اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے ذرا مختلف ہوتی ہیں۔ ہندی میں اس کو دارچینی اور انگلش میں سینا مول کہتے ہیں ۔بعض علاقوں میں یہ خود رو اگ آتی ہے۔

ہمارے ہاں سری لنکا اور چین کی بہترین دار چینی استعمال کی جاتی ہے جو خوشبو کے لحاظ سے بھی منفرد ہوتی ہے۔ دار چینی کا مزاج گرم ہوتا ہے۔ اور کھانوں کو لذیز بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ جس کھانے میں دار چینی کا استعمال کیا جائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوتا ہے۔

دار چینی کا کھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں ہمارے لئے مفید ہے ۔

دار چینی کا کھانوں میں استعمال کرنے سے کھانے خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں کیونکہ اس کے استعمال کرنے سے بیکٹریا کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے۔ چلیں اب ہم دار چینی کے فوائد دیکھتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

٭دار چینی کا استعمال جریان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭دار چینی نزلہ و زکام اور متلی میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
٭دار چینی معدے کی خرابیوں کا ازالہ کرتی ہے۔
٭جن لوگوں کو بدہضمی اور ریاح کی شکائت ہو وہ باقائدگی سے دارچینی کا استعمال کریں۔
٭دل کی بیماریوں میں دارچینی کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے۔
٭دار چینی ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھنے میں مددگار ہے۔
٭دار چینی شریانوں میں خون جمنے سے روکے رکھتی ہے۔
٭دانت درد کی صورت میں اگر روغن دار چینی روئی سے لگا کر درد والی جگہ رکھی جائے تو درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
٭دار چینی کا استعمال اگر شہد کے ساتھ کیا جائے تو بھی بہت فائدہ مند رہتا ہے۔اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭کھانسی اور دمہ کی شکائت کی صورت میں دار چینی کا پاؤڈر شہد کے ساتھ استعمال کریں۔
٭دار چینی کا پیچش اور اسہال میں استعمال مفید قرار پایا ہے۔
٭یہ ہماری آنتوں اور معدے پر بھاری نہیں گزرتی اور جلد ہضم ہو جاتی ہے۔
٭پیٹ پھولنے اور ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭ایسے خواتین و حضرات جنہیں بھوک نہ لگتی ہو وہ دار چینی کا باقاعدہ استعمال شروع کریں۔
٭ایسے لوگ جنہیں دودھ ہضم نہ ہوتا ہو وہ ایک لیٹر دودھ میں دو سے تین گرام دار چینی ملا کر استعمال کریں دودھ ہضم ہو جائے گا۔
٭الرجی سے آنے والی چھینکیں دار چینی کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
٭درد سر میں دار چینی کا لیپ ماتھے پہ کرنا فائدہ مند ہوتا ہے۔خاص طور پر جب سردیوں میں سر درد کی شکایت ہو۔

Dar Cheeni Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dar Cheeni Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dar Cheeni Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8371 Views   |   02 May 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

دار چینی ! 17 جسمانی مسائل کے حل میں معاون

دار چینی ! 17 جسمانی مسائل کے حل میں معاون ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دار چینی ! 17 جسمانی مسائل کے حل میں معاون سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔