کتنی بار کہا تمہاری رنگت کالی ہے ۔۔ ایوارڈ شو میں پری زاد کا احمد علی بٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار احمد علی اکبر(پری زاد) نے احمد علی بٹ کو سب کے سامنے تھپڑ مار دیا ۔ ہوا کچھ یوں کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ ہفتے ایک ایوارڈ شو میں کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ میں تو تمہیں کافی عرصے سے کہتا آ رہا ہوں کہ تم کالے رنگت کے مالک ہو ۔

اور مزید یہ کہا کہ ایک تو وہ رنگ کے پہلے ہی کال دیکھتے ہیں اور اوپر سے انہوں نے پری زاد ڈرامے میں پانچ پانچ ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کروایا ہے ۔ بس پھر کیا تھا یہ بات سننے کے بعد احمد علی اکبر فوراََ اپنی نشست سے اٹھ کر آگے بڑھے اور انہیں تھپڑ رسید کر دیا ۔ یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے تاہم اس کے بعد آگے وہاں کیا ہوا کسی کو معلوم نہیں۔

یاد رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ آسکر میں ہولی ووڈ اداکار ول اسمتھ اور کرس راک کے درمیان بھی پیش آیا۔ اس بڑے میلے میں ہوا کچھ یوں تھا کہ ول اسمتھ نے اپنی اہلیہ کے بالوں کا مذاق اڑانے پر اسٹیج پر آ کر تھپڑ رسید کر دیا۔ اس واقعے کے بعد آسکر ایوارڈ میں شرکت پر ول اسمتھ پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2952 Views   |   28 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کتنی بار کہا تمہاری رنگت کالی ہے ۔۔ ایوارڈ شو میں پری زاد کا احمد علی بٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کتنی بار کہا تمہاری رنگت کالی ہے ۔۔ ایوارڈ شو میں پری زاد کا احمد علی بٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.