کیا آپ گاجر میں پوشیدہ ہماری صحت کے اِن حیران کن فوائد سے آگاہ ہیں؟

قدرت نے انسان کو جہاں بے شمار نعمتیں عطا فرمائی ہیں جن کا شمار بھی انسان کی استطاعت سے باہر ہے۔ انھی قدرت کی عطاکردہ بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت گاجر بھی ہے جو انسانی جسم کے لیے مفید غذائی عناصر سے بھر پور ہے۔ موسم سرما کی یہ خوش رنگ اور خوش ذائقہ سبزی مزاج میں گرم تر ہوتی ہے۔ گاجر کچی کھانے، پکانے سلاد میں ڈالنے اور اچار بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ گاجر کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے، ہر عمر کے افراد اسے شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سردیوں میں اس کا حلوہ بھی رغبت سے کھایا جاتا ہے۔ گاجر کا جوس بھی بچوں اور بڑوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ گاجر میں تمام سبزیوں اور مہنگے داموں بکنے والے پھلوں سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین معدنیات اور وٹامن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ گاجر کا جوس پینے سے جگر میں موجود زہریلے مواد سے چھٹکارہ ملتا ہے۔ یہ جگر کی صفائی کرتی ہے۔ گاجر میں موجود وٹامن K اور وٹامن D کیلشیم کے ساتھ مل کر ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں گاجر کے بے شمار فوائد میں سے چند یہ ہیں۔

خون کی کمی کو دور کرنا:

گاجر میں وافر مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے اس لیے اس کا استعمال خون کی کمی کا شکار افراد کو تجویز کیا جاتا ہے۔ گاجر کا روزانہ استعمال خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ گاجر جوڑوں کے درد، گھٹیا اور دیگر بیماریوں کے لیے بھی کھانا مفید ہے۔

بصارت کے لیے فائدہ مند:

گاجر کا استعمال بینائی کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین جووٹامن کی ابتدئی شکل ہوتی ہے جگر کی مدد سے وٹامن A میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ وٹامن A ہماری آنکھوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے یہ آنکھوں کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ گاجر میں بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ گاجر کا روزانہ استعمال آنکھوں کی تمام بیماریوں بصارت کی کمی، موتیا، اندھا پن سے حفاظت کرتا ہے۔ گاجر کا استعمال بالخصوص بچوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ مطالعہ کرنے والے افراد کو بھی چاہیے کہ وہ اسے اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔

کینسر سے حفاظت:

گاجر کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں، یہ بڑی آنتوں کے، پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر سے حفاظت کرتی ہے۔ اس کا تازہ رس پینا بھی بے حد مفید ہے۔ گاجر کو بطور سلاد کچا بھی کھایا جاسکتا ہے۔ یہ کینسر پیدا کرنے والے خلیات کی روک تھام کرتی ہے۔

دل اور ہاضمے کے لیے فائدہ مند:

گاجر میں شامل کیروٹینوئڈ دل کے امراض کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ گاجر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے گاجر کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کے علاوہ گاجر فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ اس سے نظام انہظام درست رہتا ہے۔ اسہال، پیچش اور قبض جیسی بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے۔

مضبوط دانت:

ریشوں والی سبزی جیسے گاجر وغیرہ منہ میں لعاب تیار کرنے میں مدد کرتی ہے۔ دانتوں میں کیڑا لگنے اور حلق کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

صحت مند جلد:

گاجر کا استعمال حفظان صحت کے ساتھ ساتھ ہماری جلد کو تروتازہ رکھنے میں بھی معاون ہے۔ اسی لیے ئی خواتین کی پسندیدہ سبزی ہے جس سے نہ صرف مختلف ڈشز بنائی جاسکتی ہیں بلکہ فیس ماسک اور موائسچرائزر کے طور پر بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن اے سورج کی شاعوں کے اثرات سے ہماری جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔ جلد پر موجود جھریاں، جھائیاں اور داغ دھبے دور کرتی ہے۔ جلد کی چمک اور تروتازگی کے لیے مختلف کاسمیٹکس پروڈکٹس میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم گاجر کا فیس ماسک گھر پر بھی بآسانی تیار کرسکتے ہیں۔ فیس ماسک بنانے کے لیے:ایک چمچ گاجر کے رس میں ایک چمچ شہد ملا کر مکس کرلے پیسٹ بنا کر چہرے اور گردن پر لگا کر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ دس منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیں۔10 منٹ میں ہی چہرہ نرم و ملائم محسوس ہوگا۔

اسکن موائسچرائزر کے لیے:

دو چائے کے چمچ کدو کش کی ہوئی گاجر
ایک چائے کا چمچ شہد
ایک چائے کا چمچ دودھ کی بالائی
چند قطرے زیتون کا تیل

ان سب کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور چہرے اور گردن پر 10 سے 15 منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ موسم سرما میں خشک جلد کے لیے نہایت بہترین موائسچرائزر ہے۔ یہ جلد کو نرم و ملائم اور چمک دار بنائے گا۔
گاجر میں بے شمار امراض کے علاج پوشیدہ ہیں۔ اسے مختلف طریقوں سے پکا کر یا سلاد میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے۔ اس کا ایک گلاس جوس روازنہ پینے سے کئی امراض سے بیک وقت حفاظت کی جاسکتی ہے۔ بڑھتی عمر کے افراد اور بچوں کو کثرت سے گاجر کا استعمال کرکے اس کے حیرت انگیز فوائد سے مستفید ہونا چاہیے۔

Gajar Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gajar Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gajar Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maryam Arif,   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6094 Views   |   18 Dec 2020
About the Author:

Maryam Arif, is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maryam Arif, is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ گاجر میں پوشیدہ ہماری صحت کے اِن حیران کن فوائد سے آگاہ ہیں؟

کیا آپ گاجر میں پوشیدہ ہماری صحت کے اِن حیران کن فوائد سے آگاہ ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ گاجر میں پوشیدہ ہماری صحت کے اِن حیران کن فوائد سے آگاہ ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔