ہم روزانہ دہی بازار سے خرید کر لاتے ہیں اور بڑے مزے سے استعمال کرتے ہیں مگر بعض اوقات دہی میں سے ہیک آنے لگتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کھانے میں ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔ مگر اگر آپ گھر میں خود دہی بنا کر جمائیں تو یہ سب سے آسان بھی ہے اور بغیر کسی ہیک کی سپیشل دہی بھی ہوگی تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو گھر میں اسپیشل دہی بنانے اور اسے جلد ہی جمانے کا خآص طریقہ جسے جان کر آپ آسانی سے دہی گھر میں بنا سکتے ہیں۔
دہی بنانے کی ٹپ:
اگر ایک لیٹر دودھ کا آپ دہی جما رہے تو آدھ آدھ لیٹر الگ کریں ۔
آدھ لیٹر کو خوب گرم کریں کھولتا ہوا اور دوسرا آدھ لیٹر دودھ نیم گرم کریں۔
اب دونوں دودھ کو مٹی کے برتن میں ڈالیں اور بھرا ہواچمچ دہی کا آہستہ آہستہ دودھ میں ملائیں۔
جس برتن میں دہی جما رہے ہیں اس برتن کو ہلائے بغیر اوون میں یا کسی محفوظ جگہ رکھ دیں۔
تین سے چار گھنٹوں میں بہترین دہی تیار ہے۔