یوٹیوب پر ایسی لاکھوں ویڈیوز اور کئی متعلقہ مواد موجود ہے جہاں یہ واضح طور پر بتایا جاتا ہے کہ نمک، چینی، لیموں، سوڈا اور سرکہ ان تمام چیزوں سے گھر بیٹھے حمل ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ جس کی مدد سے لاکھوں لوگ رہنمائی حاصل کرتے ہیں لیکن کیا یہ رہنمائی واقعی سچ بھی ہوتی ہے یا پھر یہ صرف اور صرف کھانے پینے کی چیزوں کا ضیاع ہے۔
اس بات کا اندازہ آپ کو ریکھا وی لاگ کی اس ویڈیو سے ضرور ہو جائے گا جس میں انہوں نے اپنے سبسکرائبرز کو یہ ٹیسٹ واضح طور پر کرکے دکھایا اور بتایا کہ اس طرح کے کارناموں کی حقیقت کیا ہے۔
گھر بیٹھے عموماً حمل کا ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟
ویسے تو پریگنینسی ٹیسٹ سٹرپس آج کل بازاروں میں بہت عام ہیں جن کی مدد سے خواتین بذریعہ یورین یہ ٹیسٹ کرلیتی ہیں اور اگر اس میں 2 لال لائنیں واضح ہوں تو اس کا مطلب حمل ٹہرنا ہوتا ہے لیکنا گر ایک لائن ہو تو اس کا مطلب ابھی نہیں ہے۔
کھانے کی چیزوں سے ٹیسٹ؟
چینی، نمک، لیموں، سرکہ اور سوڈا یہ تمام کھانے کی چیزیں ہیں جن سے بتایا جاتا ہے گھر بیٹھے آپ حمل کا ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سچ ہے اور کچھ لوگوں کو اس ٹیسٹ پر یقین نہیں ہے۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لئے یوٹیوبر ریکھا نے ویڈیو میں یہ ساری چیزیں ایک ساتھ رکھیں اور باری باری ٹیسٹ کیا۔
رزلٹ کیا نکلا؟
ویڈیو میں آپ خود بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ایسے ٹیسٹ کرنے سے کسی کو بھی سچ معلوم نہیں چلتا کیونکہ یہ ساری بے بنیاد باتیں ہیں۔ رزلٹ اپ بھی ملاحظہ فرمائیں: