روز ایک ٹماٹر کھانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

ایک ٹماٹر روزانہ کھانا کتنا فائدہ مند ہے، جان کر یقین کرنا مشکل ہوگا ۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سبزی (یا پھل) مثانے اور جلد کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے ;238; مگر اس کے فوائد یہی پر ختم نہیں ہوتے ۔ درحقیقت اسے اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کرکے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے ۔ ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیم اور دیگر متعدد اجزاموجود ہیں ، یہاں اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں ۔

لائیکو پین

ٹماٹر میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ لائیکوپین موجود ہوتا ہے جو کہ جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلدی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے ۔

ہائی بلڈ پریشر سے بچائے

روزانہ کی غذا میں ٹماٹر کو شامل کرکے ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیم ہے ۔ غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے ۔

موٹاپے سے تحفظ

روزانہ ناشتے میں ٹماٹر کھانا نہ صرف جلد کے لیے مفید ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ امریکی سائنس دانوں کے مطابق، روزانہ ناشتے میں ٹماٹروں کا پکائے بغیر استعمال وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی لاتا ہے ۔

جسمانی خوبصورتی

ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکوپین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں ۔ لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے ۔

جلد سے بلیک ہیڈ دور کرے

ٹماٹر کے ٹکڑے کو چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں ۔

کیل مہاسے دور کرے

ٹماٹر کو کیل مہاسوں کو دور کرنے کے لیے بھی اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس میں موجود وٹامن اے، سی، کے اور تیزابی خصوصیات چہرے کو کیل مہاسوں سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔ اس کے گودے کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھونے کے بعد آپ نتیجہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے ۔

ہاضمہ بہتر

اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور آپ کے میٹابولیزم کو بھی بہتر بناتا ہے ۔

Roz Aik Tamatar Khane Ke Fayde Jante Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Roz Aik Tamatar Khane Ke Fayde Jante Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Roz Aik Tamatar Khane Ke Fayde Jante Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5337 Views   |   07 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

روز ایک ٹماٹر کھانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

روز ایک ٹماٹر کھانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روز ایک ٹماٹر کھانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔