فالج کی بیماری بڑھ گئی تھی، کسی نے مدد کے لیے ہاتھ نہیں بڑھایا ۔۔ علی اعجاز نے اپنی زندگی میں کن تکلیف دہ لمحات کا سامنا کیا تھا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی بڑے بڑے فنکار گزرے جو فلموں میں تو بہت ہشاش بشاش نظر آتے تھے مگر انہوں نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ تکلیف میں بھی گزارا۔

انہی پاکستانی اداکاروں میں علی اعجاز بھی شامل تھے جن کے پاس ہر آسائش موجود تھی مگر وقت نے ایسی پلٹی کھائی کہ ان کے حالات خراب ہوتے چلے گئے۔

علی اعجاز کی زندگی سے متعلق اس آرٹیکل میں آپ کو تفصیل سے بتائیں گے جو آپ کو افسردہ دے گی۔

پاکستانی ستارہ جو آج ہم میں موجود نہیں لیکن اس نے شوبز صنعت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو اس طرح اجاگر کیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے۔ہم بات کر رہے ہیں اداکار علی اعجاز جن کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے۔

اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے علی اعجاز جیسے ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیتے تھے۔

اداکار نے اپنی زندگی میں ایسے مشکل وقت میں گزرے تھے اور انہیں زندگی کی تلض حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تھیٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے علی اعجاز نام کمانے کے بعد ڈراموں اور فلموں کی دنیا میں نظر آئے۔ پاکستان ٹیلی وژن پر کام کرتے ہوئے انہوں نے سینکڑوں فنکاروں کو اپنا شاگرد بنایا۔ مشہور اداکارہ انجمن کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول تھی۔

علی اعجاز نے فلموں اور ڈراموں میں خوب محنت سے کام کر کے دولت کمائی اور ایک عالیشان گھر تعمیر کروایا۔علی اعجاز نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونی ممالک بھیجا۔

علی اعجاز کے پاس سب کچھ تھا مگر قسمت نے ایسی بازی پلٹی کہ علی اعجاز کی کہانی درد کی کہانی بن کر سامنے آئی۔ علی اعجاز فالج کا شکار ہوگئے تھے۔ فالج کی وجہ سے کام سے محروم ہوئے تو ان کے گھر والوں نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔

علی اعجاز کے بچوں نے اپنے والد کا خیال نہ رکھا اور بیماری کی وجہ سے ان کا کمرہ ہی الگ کردیا تھا۔ گھر والوں کی بد سلوکی نے اداکار علی اعجاز کی زندگی خراب کردی تھی۔

افسوس کی بات یہ تھی کہ ان کی اہلیہ تک نے ان کا ساتھ نہ دیا اور ان کے نوکروں کو علی اعجاز کے کام کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

اداکار نے اپنی بیماری سے نجات کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں صحت سے اور نماز پڑھنے کی ہمت عطا کرے۔ علی اعجاز کی یہ دعا قبول ہوئی اور انہیں فالج سے نجات ملی۔ تندرست ہونے کے بعد علی اعجاز ایک بار پھر کام کی طرف لوٹے مگر گھر والوں کا رویہ ویسا ہی رہا۔

علی اعجاز اپنے اہلخانہ کے برے سلوک کو برداشت نہ کر سکے اور اسی درد اور تکلیف کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

Falij Ki Bemari Barh Gai Thi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Falij Ki Bemari Barh Gai Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Falij Ki Bemari Barh Gai Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2809 Views   |   12 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

فالج کی بیماری بڑھ گئی تھی، کسی نے مدد کے لیے ہاتھ نہیں بڑھایا ۔۔ علی اعجاز نے اپنی زندگی میں کن تکلیف دہ لمحات کا سامنا کیا تھا؟

فالج کی بیماری بڑھ گئی تھی، کسی نے مدد کے لیے ہاتھ نہیں بڑھایا ۔۔ علی اعجاز نے اپنی زندگی میں کن تکلیف دہ لمحات کا سامنا کیا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فالج کی بیماری بڑھ گئی تھی، کسی نے مدد کے لیے ہاتھ نہیں بڑھایا ۔۔ علی اعجاز نے اپنی زندگی میں کن تکلیف دہ لمحات کا سامنا کیا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔