گرمیوں میں اکثر ہمارے گھروں میں کھٹمل ہوجاتے ہیں، جو فرنیچر اور بستر وغیرہ میں اپنا ڈیرہ جما کر بیٹھ جاتے ہیں اور رات ہوتے ساتھ ہی حملہ کردیتے ہیں۔ اسکے بعد کیا نیند اور کیا سکون، پوری رات انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارنے میں ہی گزر جاتی ہے۔
اسی لیئے آج ہم اس مسئلے کا ایسا حل لائے ہیں، جس کے بعد کھٹمل آپ کے گھر کا راستہ بھول جائیں گے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں وہ آسان سا ٹوٹکا کیا ہے
کھٹمل بھگانے کا طریقہ:
۔ ایک دیگچی میں پانی بھر کے اس میں نیم کے پتے اور پودینے کی گڈی ڈنڈی سمیت ڈال کر خوب اچھے سے ابال لیں، جب پانی آدھا ہوجائے تو اسے چھان کر ٹھنڈا کریں اور ایک اسپرے بوتل میں بھر دیں۔
۔ اب اگر آپ کے گھر میں چھت یا پھر صحن ہے تو آپ اپنے سارے بستر، تکیئے اور ٹیبل کرسیاں لاکر دھوپ میں رکھ دیں، اور یہ اسپرے سب چیزوں پر کریں۔
۔ 4 دن تک لگاتار ایسا کرنے کے بعد آپ ساری چیزوں کو ان کی جگہ پر رکھ دیں، تمام کھٹمل مر جائیں گے۔
۔ اب آپ کو ایک گڈی پودینہ اور ایک گڈی جتنے نیم کے پتے لینے ہیں (اگر تازے ہیں تو 2 دن انہیں دھوپ میں خشک کرلیں) اور ان دونوں چیزوں کو ڈنڈی سمیت پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
۔ اس پاؤڈر کو بستر اور تکیوں کے گلاف کے اندر ڈال دیں، یا گدے کے نیچے چھڑک کر اوپر سے گدا رکھ دیں، اس عمل کو کرنے کے بعد دوبارہ کبھی گھر میں کھٹمل نہیں آئیں گے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khatmalon Se Nijat Pane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatmalon Se Nijat Pane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.