کرینہ کپور کا بیٹا ان کے ڈپریشن کی وجہ کیوں بنا؟ اداکارہ نے سالوں بعد حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ پہلے بیٹے کی پیدائش پر وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے دسمبر 2016 میں اپنے پہلے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا اور اس کا نام تیمور علی خان رکھا۔

بیٹے کا نام مغل بادشاہ تیمور کی نسبت پر رکھے جانے کے باعث بھارت میں ایک اُدھم برپا ہوگیا تھا، ننھے تیمور کا خیر مقدم کرنے کے بجائے ملک بھر میں نام کو تبدیل کروانے کے سلسلے میں احتجاج شروع ہوگئے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ، شادی کے بعد بیٹے تیمور کے نام پر کھڑے ہونے والے تنازع کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ، تیمور کے نام پر ہونے والے ڈرامے نے انہیں ذہنی طور پر کافی متاثر کیا۔ میں یہ سوچتی تھی کہ لوگ میرے بیٹے کے نام کے بارے میں اتنی بات کیوں کر رہے تھے؟ اور جب بیٹے کی جانب دیکھتی تھی تو سوچتی تھی کہ جس کیلئے اتنا ڈرامہ کیا جارہا ہے اسے تو معلوم بھی نہیں ہے کہ محض اس کے نام پر باہر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ، آج لوگ وہ ساری باتیں بھول گئے اور تیمور کے نام کو قبول کرتے ہوئے اسے بے تحاشہ پیار بھی کرنے لگے، جس سے میں مطمئن ہوں۔

Kareena Kapoor On Facing Depression After Taimoor Birth

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kareena Kapoor On Facing Depression After Taimoor Birth and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kareena Kapoor On Facing Depression After Taimoor Birth to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2607 Views   |   18 Oct 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کرینہ کپور کا بیٹا ان کے ڈپریشن کی وجہ کیوں بنا؟ اداکارہ نے سالوں بعد حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

کرینہ کپور کا بیٹا ان کے ڈپریشن کی وجہ کیوں بنا؟ اداکارہ نے سالوں بعد حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کرینہ کپور کا بیٹا ان کے ڈپریشن کی وجہ کیوں بنا؟ اداکارہ نے سالوں بعد حقیقت سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔