اگر آپ کے بھی کوفتے سالن میں ڈالتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں تو جانیں وہ طریقہ جو مشہور شیف استعمال کرتے ہیں

خواتین کوفتے بناتی ہیں جو گھر میں سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن اکثر یہ ٹوٹ کر دیگچی میں بِکھر جاتے ہیں اور سارا مزہ خراب ہو جاتا ہے، آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کی بتائی ہوئی ایسی ٹپ بتانے والے ہیں جس سے کوفتے نہیں ٹوٹیں گے اور ذائقہ بھی برقرار رہے گا تو چلیں ٹپ جان لیتے ہیں۔

ٹپ:

• کوفتے کا آزمیزہ بناتے ہوئے اس میں تھوڑے چنے پیس کر ڈال لیں یا پھر اس آمیزے میں زرا سا خشخاش بھون کر شامل کر لیں۔ • پھر ہتھیلی ہر ہلکا سا تیل لے کر کوفتے بنائیں اور ٹرے میں رکھتی جائیں۔ • کوفتے بنانے اور سالن میں شامل کرنے سے پہلے انہیں ٹھنڈا ضرور کر لیں۔ • یہ ٹوٹ کر سالن میں نہیں بکھریں گے۔

دوسری ٹپ:

٭ کوفتے بنانے سے پہلے قیمے کو بلینڈر میں ڈالیں، اس میں حسبِ ذائقہ نمک، مرچ، ہلدی، دھنیا، کٹے ہوئے 2 درمیانی سائز کے پیاز، 2 پیاز براؤن کی ہوئی، 1 ڈبل روٹی کا سلائس اور 1 چمچ خشخاش ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ پھر ان کی گولیاں بنائیں اور تھوڑا سا فرائی کرلیں۔ فرائی کرنے کے بعد سالن کی گریوی بنائیں اور اس میں یہ کوفتے ڈال کر 5 سے 7 منٹ تک دم دے دیں۔ لیجیے مزیدار کوفتے بن کر تیار ہیں۔

Koftay Tootne Se Bachane Ki Tip

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Koftay Tootne Se Bachane Ki Tip and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Koftay Tootne Se Bachane Ki Tip to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   1933 Views   |   27 Jan 2023
About the Author:

shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

اگر آپ کے بھی کوفتے سالن میں ڈالتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں تو جانیں وہ طریقہ جو مشہور شیف استعمال کرتے ہیں

اگر آپ کے بھی کوفتے سالن میں ڈالتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں تو جانیں وہ طریقہ جو مشہور شیف استعمال کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے بھی کوفتے سالن میں ڈالتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں تو جانیں وہ طریقہ جو مشہور شیف استعمال کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔