میٹھے رسیلے پھل بھی خطرناک ہو سکتے ہیں ۔۔وہ 4 غذائیں کون سی ہیں جن کا ایک ساتھ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟

ویسے تو کئی قدرتی غذائیں اپنے اندر کئی فوائد رکھتی ہیں ان فوائد کے ساتھ ساتھ بہت سے نقصانات بھی ہیں۔ آج ایسے ہی چند پھلوں اور سبزیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں ایک ساتھ کھانے سے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں۔ اکثر لوگ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ایک ساتھ کرتے ہیں جس سے بد ہضمی، پیٹ درد اور دیگر شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ بھی ان پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ایک ساتھ کرتے ہیں جو کہ ہم بتانے جا رہے ہیں تو آئندہ سے احتیاط کریں۔

گاجر اور کینو ایک ساتھ:

گاجر اپنے اندر کئی فوائد رکھتا ہے اور کینو کا اپنا یک مقام ہے، اگر یہ دونوں غزائیں ایک ساتھ کھائی جائیں تو آپ کی صحت کے لیے خطرناک حد تک اثرات ہو سکتے ہیں۔ گاجر اور کینو کا ایک ساتھ استعمال سینے اور معدے کی جلن کا باعث بن سکتا ہے جبکہ گردے خراب ہونے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

پپیتا اور لیموں کا استعمال:

پپیتا اور لیموں دونوں الگ الگ تاثیر کی غزائیں ہیں اسی لیے ان دونوں کے ملاپ کو نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔ پپیتا اور لیوں کا ایک ساتھ استعمال خون کی کمی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ ہیموگلوبن کی مقدار میں عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔ پپیتا اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال بچوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

پڈنگ اور کیلے کا استعمال:

پڈنگ اور کیلے کا ایک ساتھ استعمال نہ صرف بڑوں کے لیے بلکہ بچوں کے لیے ببھی نقصان دہ ہے۔ ان دونوں غذاؤں کا ایک ساتھ استعمال ان زہریلے ٹاکسن کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے، جو کہ انسانی جسم کے لیے خطرناک ہوتے ہیں۔

اناناس اور دودھ کا استعمال:

اناناس میں ایک ایسا کماؤنڈ برومیلن موجود ہوتا ہے جو کہ اگر دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو آپ کی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ ان دونوں غذاؤں کا استعمال پیٹ کی گیس بڑھانے، انفیکشن کے امکان میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ جبکہ سرد درد اور پیٹ درد کی تکلیف کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1111 Views   |   22 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میٹھے رسیلے پھل بھی خطرناک ہو سکتے ہیں ۔۔وہ 4 غذائیں کون سی ہیں جن کا ایک ساتھ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میٹھے رسیلے پھل بھی خطرناک ہو سکتے ہیں ۔۔وہ 4 غذائیں کون سی ہیں جن کا ایک ساتھ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.