جہیز میں سونا نہیں دوں گا لیکن.. غریب رکشہ ڈرائیور کی کہانی جس کے ایک فیصلے نے جڑواں بیٹیوں کی زندگی مثالی بنا دی

"ہمارے والد ایک غریب رکشہ ڈرائیور تھے. ہمارے خاندان میں کسی نے پڑھائی نہیں کی. لیکن میں نے اور جڑواں بہن نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جس کے لیے ہمارے باپ اور ماں نے بہت محنت کی"

یہ کہنا ہے رمسینہ رشید کا جن کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کاسرگوڈ سے ہے. رمسینہ اور ان کی جڑواں بہن رسانہ نے اگرچہ ایک غریب گھر میں آنکھ کھولی اس کے باوجود دونوں بہنوں نے بورڈ میں ٹاپ کیا.

رمسینہ کہتی ہیں کہ بڑے ہوتے ہوئے، میں نے اپنے خاندان اور برادری میں بچپن کی شادی کے لئے بہت دباؤ کا سامنا کیا. ہم دونوں بہنوں کی پیدائش سے ہی ہمارے والد کو ہماری شادیوں کے لیے بچت کرنے کا کہا گیا. لیکن ہمارے والد کی خواہش بیٹی کو جہیز میں سونا دینے کے بجائے انگریزی میڈیم اسکول میں پڑھانے کی تھی. والدین کی لگن دیکھ کر ہم بہنوں نے بھج کڑی محنت کی اور اپنی کلاسوں میں ہر سال ٹاپ کرتے رہے.

ہمارے والد نے ایک بار ہم سے 100% اسکور کرنے کی خواہش ظاہر کی اور ہم نے ان کے الفاظ کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔ ہماری لگن کے نتیجے میں، ہم اپنے ضلع کے پہلے طالب علم بن گئے جنہوں نے 12ویں جماعت میں 10 سی جی پی اے حاصل کی. والدہ نے بھی گھریلو کاموں کا بوجھ ہم پر ڈالنے کے بجائے تعلیمی حصول میں دل و جان سے ہماری مدد کی.

بالآخر 2016 میں، ہم دونوں نے کامیابی کے ساتھ میڈیکل اور انجینئرنگ کے دونوں امتحانات بہترین نمبروں سے پاس کر لیے جس کے بعد اعلیٰ اداروں سے جاب کی آفرز ہوئیں.

ہم دونوں بہنیں آج جو بھی ہیں اس کا سہرا ہمارے غریب رکشہ چلانے والے باپ کو جاتا ہے جنھوں نے بیٹیوں کا باپ ہونے کے باوجود نہ تو کبھی ہمت ہاری نا ہی لوگوں کی باتوں پر دھیان دیا. جو لوگ کبھی ہمارا مذاق اڑاتے تھے اب وہی ہمیں احترام سے بلاتے ہیں.

Rikshaw Driver Nay Betyon Ko Parhaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rikshaw Driver Nay Betyon Ko Parhaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rikshaw Driver Nay Betyon Ko Parhaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3336 Views   |   17 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جہیز میں سونا نہیں دوں گا لیکن.. غریب رکشہ ڈرائیور کی کہانی جس کے ایک فیصلے نے جڑواں بیٹیوں کی زندگی مثالی بنا دی

جہیز میں سونا نہیں دوں گا لیکن.. غریب رکشہ ڈرائیور کی کہانی جس کے ایک فیصلے نے جڑواں بیٹیوں کی زندگی مثالی بنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جہیز میں سونا نہیں دوں گا لیکن.. غریب رکشہ ڈرائیور کی کہانی جس کے ایک فیصلے نے جڑواں بیٹیوں کی زندگی مثالی بنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔