گرمیوں کی سوغات شہتوت ذائقے میں تو لاجواب ہوتا ہے لیکن ۔۔ شہتوت کے پتوں کے حیران کن فائدے جان کر آپ پتوں کو کبھی نہیں پھینکیں گے

شہتوت گرمیوں کی سوغات ہے، یہ پھل گرمیوں میں صرف تھوڑے سے وقت کیلئے آتے ہیں ، یہ چھوٹا سا پھل صرف اپنے میٹھے ذائقے کے ساتھ ہی نہیں آتا بلکہ اپنے ساتھ بہت سے صحت مند فوائد بھی لاتا ہے۔

شہتوت میں بہت سے وٹامنز اور غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کپ شہتوت میں صرف 60 کیلوریز ہوتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کھانے کے ایک لئے ایک آئیڈیل پھل ہے۔ اس کے علاوہ شہتوت میں موجود کاربوہائڈریٹس ہمارے جسم میں موجود شوگر کو گلوکوز میں تبدیل کر دیتے ہیں اور اس طرح یہ آپ کے جسم میں موجود خلیات کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ شہتوت کھانے سے جسم میں آئرن کی ضرورت بھی پوری ہو جاتی ہے اور یہ آپ کے جسم میں سب حصوں کو اور خاص طور پر آپ کے ٹشوز کو ان کی ضرورت کے مطابق آکسیجن پہنچاتی ہے۔ ۔ شہتوت میں موجود وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات بھی بہت سارے صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔

شہتوت میں رائبو فلیون موجود ہوتا ہے جس کو وٹامن بی 12 بھی کہتے ہیں۔ یہ آپ کے جسم میں موجود تمام ٹشوز کو فری ریڈیکلز کے نقصان کے خطرے سے بچاتا ہے اور آپ کے پورے جسم میں آکسیجن پہچانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کیوں کہ اس آکسیڈیٹو دبائو کا آپ کے جسم پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔

شہتوت میں کافی مقدار میں ڈائیٹری فائبر پایا جاتا ہے جو کہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ پھل ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے قبض کی علامات کو کم کرتا ہے، اس لیے اسے قبض کا مفید علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری کے علاوہ کولیسٹرول لیول اور کینسر کے خطرات میں کمی، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار، خون کی گردش میں بہتری، آنکھوں کے لیے مفید، قوتِ مدافعت میں اضافہ، ہڈیوں کے لیے مفید،دماغی صحت میں بہتری، جِلد کے لیے فائدہ مند، بالوں کی صحت میں بہتری کیلئے بہت ضروری ہے۔

شوگر کے وہ مریض جنہیں کولیسٹرول کا بھی مسئلہ ہو اُن کے لیے سفید شہتوت کے پتے کسی اکسیر سے کم نہیں ۔ گلے کے انفیکشن، کھانسی و نزلہ زکام وغیرہ میں شہتوت صدیوں سے بطور دوا استعمال ہو رہا ہے اور یہ ان امراض میں ایک قدرتی دوا ہے۔

طبی ماہرین کے نزدیک یہ سانس کی بیماریوں میں بھی حیرت انگیز طور پر کمی پیدا کرتا ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں مفید ہے۔

Shahtoot Ke Patton Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shahtoot Ke Patton Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahtoot Ke Patton Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2320 Views   |   20 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

گرمیوں کی سوغات شہتوت ذائقے میں تو لاجواب ہوتا ہے لیکن ۔۔ شہتوت کے پتوں کے حیران کن فائدے جان کر آپ پتوں کو کبھی نہیں پھینکیں گے

گرمیوں کی سوغات شہتوت ذائقے میں تو لاجواب ہوتا ہے لیکن ۔۔ شہتوت کے پتوں کے حیران کن فائدے جان کر آپ پتوں کو کبھی نہیں پھینکیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمیوں کی سوغات شہتوت ذائقے میں تو لاجواب ہوتا ہے لیکن ۔۔ شہتوت کے پتوں کے حیران کن فائدے جان کر آپ پتوں کو کبھی نہیں پھینکیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔