مشہور ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ کے نام سے کون واقف نہیں.
امریکا سے تعلق رکھنے والے اس اداکار نے 1995 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا
جس کے بعد "انڈیپینڈنس ڈے" "مین ان بلیک" اور مشہور باکسر محمد علی پر بنائی گئی فلم "علی" جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور آسکر ایوارڈ سمیت 4 گریمی اور کئی بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے.
حال ہی میں ول اسمتھ کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں قرآن مجید کے بارے میں گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے.
بگ ٹائم پوڈ کاسٹ پروگرام میں صحافی عمرو ادیب کو انٹرویو دیتے ہوئے رمضان کے مہینے میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کا انکشاف کیا.
ول اسمتھ کہتے ہیں "میں نے پورا قرآن حرف بہ حرف پڑھا، یہ آئینے کی طرف شفاف ہے.
میں نے قرآن سے بہت کچھ سیکھا. قرآن پڑھنے کے بعد تمام غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں
ول اسمتھ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انھیں روحانیت سے لگاؤ ہے.
ان کی زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے۔ اسی دوران انھوں نے دیگر مذہبی کتابوں کے ساتھ قرآن کا مطالعہ بھی کیا.
وہ قرآن کی سادگی سے متاثر ہوئے. قرآن مجید میں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔ اسے گہرائی سے سمجھ کر پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی"
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Will Smith Nay Quran Kay Baray Main Kiya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Will Smith Nay Quran Kay Baray Main Kiya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.