بلی موت کی بو پہچان لیتی ہے، خوفناک حقائق جنہیں جاننے کے بعد آپ کو رات بھر نیند نہیں آئے گی

ہماری یہ دنیا لاتعداد پراسرار اور خوفناک رازوں کی امین ہے اور ان میں سے بیشتر راز ہماری عام زندگی سے وابستہ بھی ہوتے ہیں- ایسے ہی چند رازوں یا حقائق کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے جو اس حد تک خوفناک ہیں کہ ان کے بارے میں رات 10 بجے کے بعد جاننا آپ کی نیندیں اڑا دے گا-

بلیاں موت کی بو سونگھ لیتی ہیں

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ بلی وہ مخلوق ہے جسے کسی کی موت کے بارے میں پہلے سے پتہ چل جاتا ہے- موت کی بو سونگھنے کی یہ صلاحیت بلیوں میں درحقیقت اس وجہ سے موجود ہوتی ہے کیونکہ ان کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے-

جسم خود کو کھانے لگتا ہے

موت کا نام سنتے ہی انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے اور اس سے جڑے حقائق سن کر وہ مزید خوفزدہ ہوجاتا ہے- ایسی ہی ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد تین دن کے اندر انسان کے نظام انہضام کے انزائمز اسکے جسم کو ہضم کرنا شروع کردیتے ہیں۔ اور یہ عمل انسان کی موت واقع ہونے کے فوراً بعد شروع ہوجاتا ہے-

آپ کے جسم میں درخت اگ سکتا ہے

حال ہی میں سرجنوں کی ایک ٹیم نے کینسر کے علاج کے دوران ایک مریض کے پھیپھڑوں میں درخت اگتا ہوا پایا- یہ درخت جس کا سائز 5 سینٹی میٹر تھا روسی ڈاکٹروں نے مریض کے سینے سے اس وقت دریافت کیا جب انہوں نے اسے صرف ایک ٹیومر سمجھتے ہوئے سینے کو کھولا- یہ ایک خاص قسم کا درخت تھا جسے Fir کہا جاتا ہے-

کوے انسان کا چہرہ نہیں بھولتے

کوے کو دنیا کا سب سے ذہین جانور سمجھا جاتا ہے- کہا جاتا ہے کہ کوے میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ انسانوں کی شناخت کرسکتا ہے- درحقیقت کوے پانچ سال تک دباؤ والے حالات سے وابستہ انسانی چہروں کو یاد رکھ سکتے ہیں اور وہ اپنے دوستوں کو بھی اس حوالے خبردار کرتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ کوے کو کبھی ناراض نہ کریں-

زندہ ہوتے ہوئے بھی خود کو مردہ سمجھنا

Cotard’s Delusion یہ ایک ایسی نایاب طبی حالت ہے جس میں مبتلا مریض خود کو مردہ تصور کرتا ہے یا پھر اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں موجود نہیں- یہاں تک کہ ایسا انسان کچھ کھانے پینے سے بھی انکار کردیتا ہے کیونکہ اسے ایسا لگتا ہے کہ اب اسے ان چیزوں کی ضرورت نہیں-

انسانی کھوپڑیوں کا استعمال کپ اور پیالے کے طور پر

جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا، کپ اور پیالوں کی آمد سے قبل، قدیم انگلینڈ کے لوگ نے کھانوں کو رکھنے یا کھانا کھانے کے لیے انسانی کھوپڑیوں کو توڑ کر ان کا استعمال کرتے تھے۔

Billi Mout Ko Pehchan Leti Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Billi Mout Ko Pehchan Leti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Billi Mout Ko Pehchan Leti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In News  |   0 Comments   |   24972 Views   |   07 Feb 2023
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بلی موت کی بو پہچان لیتی ہے، خوفناک حقائق جنہیں جاننے کے بعد آپ کو رات بھر نیند نہیں آئے گی

بلی موت کی بو پہچان لیتی ہے، خوفناک حقائق جنہیں جاننے کے بعد آپ کو رات بھر نیند نہیں آئے گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلی موت کی بو پہچان لیتی ہے، خوفناک حقائق جنہیں جاننے کے بعد آپ کو رات بھر نیند نہیں آئے گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔