کیا آپ جانتے ہیں دانیہ انور کس مشہور اداکار کی بہو ہیں؟ عمران اشرف نے اپنے شو میں انکشاف کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا لیجنڈری اداکار ندیم بیگ کے ساتھ قریبی رشتہ ہے۔

مختلف ڈراموں میں بہترین اداکاری سے شوبز کی دنیا میں نام بنانے والی دانیہ انور بہت کم عرصے میں ہی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ دانیہ اس سے قبل اپنی پہلی ناکام شادی کا بھی انکشاف کر چکی ہیں جو کہ خلع کی صورت میں ختم ہوئی تھی۔

حال ہی میں دانیہ نے عمران اشرف کے شو مذاق رات میں شرکت کی، جہاں مختلف موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے محبت ہونے کے احساس کے بارے میں بھی بتایا۔

دانیہ نے کہا کہ، ان کی پہلی محبت ناکام ہوگئی تھی لیکن دوسری شادی کے بعد پتا چلا کہ محبت کیا ہوتی ہے۔

اسی دوران عمران اشرف نے اداکارہ سے ان کی دوسری محبت کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے دانیہ کے شوہر سے متعلق انکشاف بھی کیا۔

عمران اشرف نے بتایا کہ، دانیہ انور نے ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم بیگ کے بیٹے فرحان ندیم بیگ سے دوسری شادی کی ہے۔

ان کی اس بات پر دانیہ نے اعتراف کیا کہ، ہاں وہ سپر اسٹار ندیم بیگ کی بہو ہیں، اور انہیں دوسری شادی کے بعد ہی اصل محبت کا احساس ہوا ہے۔

Dania Anwar And Nadeem Baig Relationship

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dania Anwar And Nadeem Baig Relationship and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dania Anwar And Nadeem Baig Relationship to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   5109 Views   |   27 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ جانتے ہیں دانیہ انور کس مشہور اداکار کی بہو ہیں؟ عمران اشرف نے اپنے شو میں انکشاف کر دیا

کیا آپ جانتے ہیں دانیہ انور کس مشہور اداکار کی بہو ہیں؟ عمران اشرف نے اپنے شو میں انکشاف کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں دانیہ انور کس مشہور اداکار کی بہو ہیں؟ عمران اشرف نے اپنے شو میں انکشاف کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔