Restaurant Sparks Outrage By Banning Delivery Staff From Using Lift
بھارتی شہر بنگلورو کے معروف فوڈ آؤٹ لیٹ 'میگھنا فوڈز' نے حال ہی میں ایک ایسا نوٹس لگایا جو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سبب بنا۔
نوٹس میں لکھا تھا کہ، "ڈیلیوری رائیڈرز لفٹ استعمال نہ کریں، سیڑھیاں استعمال کریں۔"
یہ تصویر جیسے ہی ریڈٹ پر شیئر ہوئی صارفین میں بحث چھڑ گئی، اور کئی لوگوں نے نوٹس کو غیر منصفانہ قرار دیا۔
ایک صارف نے کہا، یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کے کاروبار کو چلائے رکھتے ہیں، اور آپ ان پر پابندی لگا دیتے ہیں۔
شدید تنقید کے بعد ریسٹورنٹ نے انسٹاگرام پر ایک کھلا بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا، "ہم اپنے ڈیلیوری پارٹنرز سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔ یہ فیصلہ غلط تھا اور ہم مستقبل میں زیادہ ذمہ داری اور حساسیت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔"
ریسٹورنٹ نے واضح کیا کہ یہ نوٹس لگانا ان کی غلطی تھی اور انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ ڈیلیوری رائیڈرز ہی ان کی سروس کی بنیاد ہیں۔
بیان کے آخر میں کہا گیا، "ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمیں معاف کریں گے، اور ہم آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔"
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Restaurant Sparks Outrage By Banning Delivery Staff From Using Lift and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Restaurant Sparks Outrage By Banning Delivery Staff From Using Lift to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.