مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا تھا.. صبا فیصل نے پہلے عمرے کے دوران خدا سے قریب ہونے کا تجربہ بیان کردیا

"جب میں عمرے کی تیاری کر رہی تھی تو میری بہن مسلسل مجھ سے پوچھتی تھی کہ کیا آپ کو کوئی خاص کیفیت محسوس ہو رہی ہے؟ میں نے حیرت سے کہا کہ مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا۔ مگر جب ہم مکّہ مکرمہ پہنچے اور بہن نے کہا کہ آنکھیں بند کرلیں، تو جیسے ہی خانۂ کعبہ کو دیکھا، میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ میرے دل میں وہی کیفیت بھر گئی جس کا ذکر میری بہن کر رہی تھیں۔ اس لمحے میں ساری دنیا کو بھول گئی تھی، جیسے میں خود کو اللہ کے قریب ترین پاتی ہوں۔"

صبا فیصل نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے پہلے عمرے کے تجربے کو دلکش انداز میں بیان کیا۔ ان کے لیے یہ سفر اور خانۂ کعبہ کی پہلی زیارت ایک ناقابلِ بیان روحانی تجربہ ثابت ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مکّہ مکرمہ میں خانۂ کعبہ کی زیارت نے ان کے دل میں شدید جذبات پیدا کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احساسات ہر انسان کو خود سے محسوس کرنے چاہئیں، کسی بھی بیان میں ان کا مکمل عکس ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سعادت کو صرف بیان نہیں بلکہ مکمل طور پر جیا جانا چاہیے۔

Saba Faisal Shared Her Umrah Journey

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal Shared Her Umrah Journey and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Shared Her Umrah Journey to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   563 Views   |   12 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا تھا.. صبا فیصل نے پہلے عمرے کے دوران خدا سے قریب ہونے کا تجربہ بیان کردیا

مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا تھا.. صبا فیصل نے پہلے عمرے کے دوران خدا سے قریب ہونے کا تجربہ بیان کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا تھا.. صبا فیصل نے پہلے عمرے کے دوران خدا سے قریب ہونے کا تجربہ بیان کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔