گرمی میں گڑ کا سستا اور مزیدار شربت گھر پر بنانے کا طریقہ

گرمی کے موسم میں اکثر لوگوں کو پانی کی کمی اور معدے اور جگر میں گرمی کے علاوہ پاؤں جلنے کی شکایات محسوس ہوتی ہے اور ایسے میں لوگ ڈاکٹرز کو بھاری فیسیں دیکر مزید گرم دوائیں لے آتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائینگے کہ گرمی میں مزیدار شربت گھر پر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

آج کل گرمی کا موسم ہے، اس موسم میں اکثر لوگوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہوتا ہے جیسا کہ جگر کی گرمی‘ معدے کی گرمی‘ ہاتھ پاؤں میں شدید جلن اور پیشاب کا جل کر یا کم مقدار میں بار بار آنا ہے اور کئی دیگر مسائل بھی شامل ہیں۔

ان امراض کیلئے اکثر لوگ مہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں جس سے انہیں وقتی فائدہ تو ہوتا ہے لیکن بعد میں دوبارہ تکلیف محسوس ہوتی ہے تو ایسے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گرمی میں گرم مزاج رکھنے والے لوگ کیسے گھر پر سستا لیکن مزیدار شربت بناکر کیسے ان مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

اس شربت کیلئے آپ کو حسب ضرورت پسا ہوا گڑ، لیموں کا رس، زیرہ، چاٹ مصالحہ، پودینہ اور کالا نمک درکار ہے۔پسے ہوئے گُڑ کو 2 گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو دیں۔اب گُڑ کو پانی میں مکس کرنے کے بعد اسے چھان لیں۔

گُڑ کے پانی میں پسے ہوئے پودینے کے پتے، پسا ہوا کالا نمک، لیموں کارس ، چاٹ مسالہ ، زیرہ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔اب اس شربت میں برف ڈال کر ٹھنڈاکر کے پئیں تو آپ کو جلد راحت محسوس ہوگی، آپ چاہیں تو اضافی تخم بالنگا اور املی کا پانی بھی ملا سکتے ہیں۔

یہ مزیدار شربت آپ کو گرمی کے موسم میں بہت سے مسائل سے بچاسکتا ہے تاہم اگر آپ کسی سنجیدہ نوعیت کے مرض میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Gurr Ka Sharbat Banane Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Gurr Ka Sharbat Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurr Ka Sharbat Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Arooj  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2079 Views   |   24 May 2023
About the Author:

Arooj is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Arooj is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

گرمی میں گڑ کا سستا اور مزیدار شربت گھر پر بنانے کا طریقہ

گرمی میں گڑ کا سستا اور مزیدار شربت گھر پر بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی میں گڑ کا سستا اور مزیدار شربت گھر پر بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔