بابا آپ نے منہ دھویا تو میں ناراض ہوجاؤں گی۔۔ ننھی بیٹی باپ کے میک اپ کرنے لگی! شاہد آفریدی کی نئی ویڈیو نے صارفین کے دل پگھلا دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ آفریدی کی خوبصورت ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں عروہ کو اپنے والد شاہد آفریدی کو میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. 47 سالہ کرکٹر اپنی بیٹی کے ساتھ پیاری سی گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

"آپ نے مجھے لپ اسٹک لگائی اور اب کیا کر رہی ہیں ؟" شاہد آفریدی نے سوال کیا جس پر عروہ نے جواب دیا کہ "بابا میں آپ پر بلش آن لگا رہی ہوں"

اس کے بعد عروہ کہتی ہیں "پاپا، اگر آپ اپنا چہرہ دھویا تو میں ناراض ہو جاؤں گی۔"

میک اوور کے دوران عروہ نے سابق کپتان سے کہا کہ "وہ ان پر میک اپ لگا رہی ہیں تاکہ وہ دوسروں کو ڈرا سکے"۔

جب شاہد آفریدی نے پوچھا کہ وہ کیوں سب کو ڈرانا چاہتی ہیں تو عروہ نے معصومیت سے جواب دیا، "میں چاہتی ہوں کہ آپ شہزادے کی طرح نظر آئیں۔"

شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ "میری شہزادی تو آپ ہیں"

اس ویڈیو نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے، شائقین شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی کے درمیان محبت بھرے بندھن کی تعریف کر رہے ہیں۔

Shahid Afridi Make Up By His Daughter

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahid Afridi Make Up By His Daughter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahid Afridi Make Up By His Daughter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1734 Views   |   19 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بابا آپ نے منہ دھویا تو میں ناراض ہوجاؤں گی۔۔ ننھی بیٹی باپ کے میک اپ کرنے لگی! شاہد آفریدی کی نئی ویڈیو نے صارفین کے دل پگھلا دیے

بابا آپ نے منہ دھویا تو میں ناراض ہوجاؤں گی۔۔ ننھی بیٹی باپ کے میک اپ کرنے لگی! شاہد آفریدی کی نئی ویڈیو نے صارفین کے دل پگھلا دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بابا آپ نے منہ دھویا تو میں ناراض ہوجاؤں گی۔۔ ننھی بیٹی باپ کے میک اپ کرنے لگی! شاہد آفریدی کی نئی ویڈیو نے صارفین کے دل پگھلا دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔