ذائقے اور صحت کے لئے کریں استعمال
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیشمار نعمتیں عطاء کی ہیں اللہ تعالی کی عطا کردہ ہرنعمت میں کوئی نہ کوئی افادیت پوشیدہ ہے ایسی ہی ایک اجوائن ہے جس میں اللہ نے کئی خاصیتیں پوشیدہ رکھی ہیں یہ سردی سے بچاؤکے ساتھ ساتھ کئی امراض میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے اجوائن سیاہی مائل ایک ایسا بھورا بیج ہے جس کی تاثیر گرم خشک ہے اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں ۔
اجوائن دیسی( اجوائین خراسانی)
دیسی اجوائن دھنیے کے پتوں سے مشابہت رکھتی ہے اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس کا پودا Soyalکے پودے کی طرح ہوتا ہے اس کا پھول سفید رنگ کا ہوتا ہے پھولوں کے بعد اس پر سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں جو دیسی اجوائن کہلاتے ہیں۔
اجوائن کے یہ دانے مختلف پکوان میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
یہ جگر کی سختی دور کرتی ہے ۔
جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے ۔
دل کو طاقت فراہم کرنے کے علاوہ اجوائن اعصابی دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے ۔
اس کا عرق معدے اور جگر کے کئی امراض میں اکسیر کا کام کرتا ہے ۔
گلے کے امراض میں خاص طور پر ٹانسلز کے لئے اجوائن مفید ہے دو چمچ دیسی اجوائن کو ایک گلاس پانی میں اچھی طرح جوش دیں پھر اس نیم گرم پانی سے صبح و شام غرارے کریں پہلے دن سے ہی فائدہ محسوس ہوگا، ٹانسلز یا گلے کے امراض میں ترش اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور اس علاج کو پندرہ سے بیس دن جاری رکھنا چاہیئے ، گلے کے ہرض میں افاقہ ہوگا۔
زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کرکے ململ کے کپرے میں پوٹلی بنا کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے زکام کا زور ٹوٹ جاتا ہے ۔
گھریلو خواتین سردیوں کی آمد پر اجوائن سے مختلف پکوان بھی تیار کرتی ہیں چونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے سردیوں کی آمد پر گھر کی بڑھ بوڑھیاں اجوائن سے بنی اشیاء تیار کرتی ہے اور خاص طور پر بچوں کو اسے کھلایا جاتا ہے اور بڑے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
Ajwain or Carom Seeds contain lots of hidden benefits for the health. It is not only used in cooking but also in many types of medicines. It is a common food spice in Pakistan and India however it's use in medicines is very wide. It works as a natural home remedy for stomach related problems. Carom seeds oil is also used widely in different kinds of medications.
Its benefits are countless but KFoods has sorted some of the major benefits of carom seed. Let's explore the wonders inside it.
Basic Information About Ajwain
- English Name: Carom Seeds
- Urdu/Hindi Name: Ajwain
- Sanskrit Name: Yaviniki
- Botanical Name: Trachyspermum ammi
Tags: Carom Seeds Benefits Home Remedies Ajwain Seeds Benefits in Urdu
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Ke Karishme Beshumar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Ke Karishme Beshumar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Admin is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Admin is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
اجوائن - اجوائن کے کرشمے بے شمار
اجوائن - اجوائن کے کرشمے بے شمار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اجوائن - اجوائن کے کرشمے بے شمار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔