بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے اور گردن کی جلد لٹکنا شروع ہوجاتی ہے جس کو ٹھیک کرنے کے لئے مہنگے فیشل اور ٹریٹمینٹ کروائے جاتے ہیں. یہ تمام چیزیں زیادہ تر وقتی ہوتی ہیں البتہ کچھ قدرتی علاج ایسے بھی ہیں جن سے بہت اچھے نتائج ملتے ہیں. آج ہم بھی آپ سے ایسا ہی ایک طریقہ شئیر کرتے ہیں.
اس کیلئے صرف تین چیزوں چاہیں. لیموں کے چھلکے، السی کے بیج اور گوند کتیرا. اس کو بنانے کیلئے سب سے پہلے لیموں کے چھلکوں کو پیس کر اس کا پیسٹ بنالیں اس کے بعد السی کے بیجوں کو ایک برتن میں پانی ڈال کر پکالیں اور جب وہ ایک جیل کی شکل میں ہوجائے تو اسے اتار کر چھان لیں۔ اس کے بعد گوند کتیرا کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں.
اب آدھا چمچ گوند کتیرا کا پاؤڈر، ایک سے ڈیڑھ چمچ السی کا جیل اور ایک چمچ لیموں کے چھلکوں کا پیسٹ ملا کر 10 سے 15 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ گاڑھے پن کو کم کرنے کے لیے اس آمیزے میں عرق گلاب یا تھوڑا سا پانی ملا لیں.
اس آمیزے کو چہرے پر اس طرح لگانا ہے کہ ہاتھ نیچے سے اوپر کی طرف جائے اور گردن پر بھی لازمی لگائیں. اس کو لگانے کے بعد بغیر تکیے کے آدھا گھنٹے کیلئے سیدھا لیٹنا ہے اور اس دوران ہنسنے اور بات کرنے سے پرہیز کریں. کمرے کا درجہ حرارت نارمل ہونا چاہیے اور پنکھا بھی بند رکھیں.
لیموں جلد کو کولاجن دے کر جھریوں سے نجات دے گا. یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں اس سے آپ کو لٹکی ہوئی جلد ایک ہفتے میں ہی ٹائٹ ہوتی محسوس ہوگی.
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Remedy For Skin Tightening and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Remedy For Skin Tightening to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.