Lemon - Khoon Saaf Chera Shadab

لیموں کا تعلق رس دار پھلوں کے خاندان سے ہے جس میں تھوڑی سی تیزابی خاصیت بھی ہوتی ہے ۔ دنیا بھر میں یہ پھل بڑے پیمارے پر کاشت کیا جاتا ہے ۔ ٹنوں کے حساب سے پیدا کئے جانے والے رس دار پھلوں میں اس کا تیسرا نمبر ہے ۔ اس کی طبعی خصوصیات کے پیش نظر کئی نسلوں سے اسے استعمال کیا جارہا ہے ۔

لیموں میں وٹامن سی کی بہتات ہوتی ہے اور نظام ہضم کی صفائی میں یہ مؤثر کردار ادا کرتا ہے ۔ ضرورت کے مطابق لیموں کے پھل کے علاوہ اس کے پتے بھی استعمال کئے جاتے ہیں ۔

خصوصیات :
لیموں خون صاف کرتا ہے ، جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں جسمانی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔ جلد مسائل مثلاً کیل مہاسوں ، دانوں اور زخموں کے علاج میں مفید ہے ۔ لیموں میں وٹامن سی کے علاوہ وٹامن بی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ اس میں پھپھوند ختم کرنے اور تیزابیت دور کرنے کی خوبیاں ہوتی ہیں ۔
جراثیم کش ہے اور غذا ہضم کرنے میں مددگار ہوتا ہے ۔ لیموں کو خون کا بہاؤ روکنے والا سب سے طاقتور قدرتی ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔ اگر جسم پر کہیں زخم لگ جائے یا چھل جائے تو خون کا رساؤ روکنے کے لئے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
نکسیر پھوٹنے کی صورت میں لیموں کے عرق کے چند قطرے ناک میں ٹپکا کر خون کا اخراج روکا جا سکتا ہے ۔ لیموں میں جراثیم وائرس کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے ۔
انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے میں لیموں کا کردار تسلیم شدہ ہے ۔ مثانے اور گردون میں اگر انفیکشن ہوتو لیموں کی مدد سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

استعمالات :
لیموں میں چونکہ پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے یہ دل کو کام کرنے کے قابل رکھنے میں مددکرتا ہے ۔ وہ لوگ جو دل کے مسائل میں گرفتار ہیں ان کے لئے لیموں ایک مفید ٹانک کا کام کرتاہے ۔

۱۔ لیموں کی خوشبو قدرتی طور پر حشرات الارض کی دشمن ہے اس لئے جہاں لیموں موجود ہوں وہاں مچھر ، مکیاں اور دیگر اُڑنے والے کیڑے مکوڑے قریب نہیں آتے ۔

۲۔ غذا ہضم کرنے کے نظام کو صحت مند اور صاف رکھنے کے لئے لیموں کا تازہ جوس ٹھنڈے یا گرم پانی میں ملا کر پئیں ۔

۳۔ صبح نہار منہ اگر دن کا آغاز لیموں کے جوس سے کیا جائے تو یہ جگر کے لئے ٹانک کا کام کرتا ہے ۔
۴۔ اگر گرم پانی میں لیموں کا رس نکال کر پیا جائے تو اس سے معدے کی تیزابیت ختم ہوتی ہے ۔
۵۔ بستر پر جانے سے پہلے اگریہ مشروب پی لیا جائے تو پاؤں کی اینٹھن اور پاؤں کی جھنجھناہٹ کی شکایت رفع ہوگی ۔
۶۔ لیموں سے جسم کا مدافعتی نظام مستحکم ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے نزلہ زکام کی علامتیں ختم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ دیگر انفیکشن کے علاج میں بھی یہ مفید رہتا ہے ۔
۷۔ دوران خون کے نظام کو توانا رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر غذاؤں میں لیموں کی قاشیں شامل کریں ۔
۸۔ اگر شہد کی مکھی ڈنک ماردے تو اس جگہ لیموں کا خالص عرق لگائیں ۔
۹۔ تازہ لیموں کا روزانہ استعمال بواسیر ، گردے کی پتھری اور رگوں کے پھولنے کی بیماری کے علاج میں مفید رہتا ہے ۔
۱۰۔ لیموں کا جوس اگر زیتون کے تیل میں ملا کر پیا جائے تو اس سے پتے کی پتھریاں تحلیل ہوسکتی ہیں ۔
۱۱۔ چھالوں کے علاج کے لئے بغیر پانی ملائے لیموں کے خالص عرق کے چند قطرے متاثرہ جگہ پرلگائیں ، یہ عمل اُس وقت تک دھراتے رہیں جب تک کہ چھالے غائب نہ ہوجائیں ۔
۱۲۔ زبان کے نیچے اور منہ میں نکلنے والے سفید چھالوں کے علاج میں بھی لیموں کے جوس کے قطرے استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔

Lemon - Khoon Saaf Chera Shadab | Lemon is a very low cost common fruit and it is easily available in market. It is a fruit with many benefits; it is rich source of vitamin C that is essential to keep you immune from cough and cold. Lemons contain flavonoids which work against viruses and keep the body fit. Lets here come to know some more healthy benefits of lemon in urdu and share it with your friends.

Tags: Lemon juice Skin care beautiful face

Lemon Khoon Saaf Chera Shadab

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Lemon Khoon Saaf Chera Shadab and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Khoon Saaf Chera Shadab to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By KFoods  |   In Beauty and Skin Care  |   1 Comments   |   21425 Views   |   02 Jan 2017
About the Author:

KFoods is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. KFoods is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

Pls. share it in english .. thanks

  • marie dela cruz, dammam

Lemon - Khoon Saaf Chera Shadab

Lemon - Khoon Saaf Chera Shadab ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Lemon - Khoon Saaf Chera Shadab سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔