مجھے راستے سے اغوا کرنے کی کوشش کی اور.. نمرہ احمد اپنے ساتھ پیش آنے والا افسوس واقعہ سناتے ہوئے رو پڑیں

"یہ کیسی آزادی ہے کہ سڑک پر کھڑے ایک عام انسان کی جان اور مال ہی محفوظ نہیں ہے۔ بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ آج اس ملک میں کوئی عورت چاہے وہ کسی کی بھی بیٹی، بہو، ماں اور بہن کیوں نہ ہوں وہ محفوظ نہیں ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ نمرہ خان کا جنھوں نے گزشتہ شب انسٹاگرام پر ویڈیو کے زریعے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی روداد بیان کی.

نمرہ کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مشہور ہوٹل کے باہر کھڑی گھر والوں کی منتظر تھیں. "میری گاڑی آنے والی تھی کہ اسی دوران 3 آدمی آئے اور مجھ پر بندوق رکھ دی اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔بارش کی وجہ سے میں ایک جانب ہو کر کھڑی تھی اور شاید اسی وجہ سے میں اپنے اغوا کی کوشش کو ناکام بنا سکی. موٹرسائیکل پر سوار شخص کو دھکا دے کر جب وہاں سے بھاگی اور مدد کے لیے آس پاس کے لوگوں کو آواز دی تو کوئی نہیں آیا۔ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ میرے قریب 4 سیکیورٹی گارڈ موجود تھے جنہیں میں نے مدد کے لیے آواز دی لیکن وہ مدد کے لیے آگے تک نہیں آئے۔ یہ بھی ممکن تھا کہ اغوا کار مجھ پر گولی چلا دیتا لیکن پھر بھی میں وہاں سے بھاگی تاکہ خود کو اپنی مدد آپ کے تحت بچا سکوں. اچانک وہاں ایک گاڑی آگئی اور اس میں موجود فیملی نے میری مدد کی اور مجھے بچایا. اس کے بعد ہوٹل کی منیجمنٹ آئی اور مجھے ریسکیو کیا. کوئی بھی فوری طور پر میری مدد کے لیے نہیں آیا. میں نے اپنی جان اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے خود بچائی ہے اگر میں وہاں سے بھاگنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو وہ لوگ مجھے اُٹھا کر لے جاتے جیسے اس سے پہلے میری ایک دوست کی دوست کو چند سال پہلے اسلام آباد سے اغوا کر کے لے گئے تھے اور وہ آج تک بازیاب نہیں کروائی جاسکی.

نمرہ خان نے آنسوؤں سے بھرے چہرے کے ساتھ مزید کہا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ مجھے کسی کی ہمدردی کی ضرورت ہے بلکہ مجھے جواب چاہیے کہ میں ٹیکس ادا کرتی ہوں تو وہ کہاں جاتا ہے جب میں اس شہر میں محفوظ نہیں ہوں تو میں ٹیکس کیوں ادا کروں؟ کیا اس سے بہتر یہ نہیں ہے کہ میں ان ہی پیسوں سے اپنی سیکیورٹی کے لیے گارڈ رکھ لوں؟

Nimra Ahmed Kidnapping Incident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nimra Ahmed Kidnapping Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nimra Ahmed Kidnapping Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   695 Views   |   13 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

مجھے راستے سے اغوا کرنے کی کوشش کی اور.. نمرہ احمد اپنے ساتھ پیش آنے والا افسوس واقعہ سناتے ہوئے رو پڑیں

مجھے راستے سے اغوا کرنے کی کوشش کی اور.. نمرہ احمد اپنے ساتھ پیش آنے والا افسوس واقعہ سناتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے راستے سے اغوا کرنے کی کوشش کی اور.. نمرہ احمد اپنے ساتھ پیش آنے والا افسوس واقعہ سناتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔