لڑکی کی اگر بروقت سرجری نہ کی جاتی تو ۔۔ 11 سالہ لڑکی کے پیٹ سے نکلنے والی یہ عجیب چیز کیا تھی؟

یہ دنیا عجیب و غریب بیماریوں اور واقعات سے بھری پڑی ہے اور جب سے سوشل میڈیا کا زمانہ آیا ہے تب سے جن لوگوں کو اس بارے میں معلوم نہیں تھا انہیں بھی وقتاً فوقتاً معلومات ملتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں، جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران ہوگئے تھے۔

یورپی ملک جمہوریہ چیک میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے 11 سالہ لڑکی کے معدے سے لسّی پینے والے گلاس کے سائز جتنے بال نکالے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ چیک کے ہسپتال نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے ایک لڑکی کے پیٹ سے بڑے گلاس جتنے بالوں کا گُچھا نکالا ہے۔

دراصل لڑکی بال کھانے والی ایک ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ 11 سالہ لڑکی 'ریپنزل سنڈروم' کا شکار ہے جس کا پہلا کیس 1968 میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک صرف ایک درجن کے قریب ہی مزید ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جمہوریہ چیک کے شہر اوپاوا میں واقع ہسپتال کے ہیڈ سرجن ماتس پیٹیجا کا کہنا تھا کہ، "اس بیماری کا تعلق بال نوچنے والی بیماری اور بال کھانے والی بیماری سے ہے۔ اس بیماری سے زیادہ تر لڑکیاں بچپن سے بلوغت تک متاثر ہوتی ہیں۔"

ڈاکٹر کے مطابق، "لڑکی کے معدے میں موجود بال 8 انچ تک لمبے اور 3 انچ تک موٹے تھے جنہیں منہ کے ذریعے نکالنا بہت مشکل تھا اسلیئے آپریشن کے ذریعے انہیں نکالا گیا"۔ ڈاکٹر مارتس پیٹیجا مزید کہتے ہیں کہ، "اگر معدے سے بال نہ نکالے جاتے تو لڑکی کو شدید درد رہتا اور آہستہ آہستہ اس کا وزن بھی کم ہوتا رہتا۔" ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ، "وقت پر اگر لڑکی کو نہیں لایا جاتا تو معدے میں زخم ہو سکتا تھا اور بال جسم میں پھیل سکتے تھے۔"

Larki Ke Pait Ajeeb Cheez

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Larki Ke Pait Ajeeb Cheez and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Larki Ke Pait Ajeeb Cheez to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1812 Views   |   06 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لڑکی کی اگر بروقت سرجری نہ کی جاتی تو ۔۔ 11 سالہ لڑکی کے پیٹ سے نکلنے والی یہ عجیب چیز کیا تھی؟

لڑکی کی اگر بروقت سرجری نہ کی جاتی تو ۔۔ 11 سالہ لڑکی کے پیٹ سے نکلنے والی یہ عجیب چیز کیا تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکی کی اگر بروقت سرجری نہ کی جاتی تو ۔۔ 11 سالہ لڑکی کے پیٹ سے نکلنے والی یہ عجیب چیز کیا تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔