ہر بار عورت کو ہی الزام ٹھہرایا جاتا ہے لیکن.. ڈاکٹر خاتون کے ساتھ دل دہلا دینے واقعے پر بھارتی کے ساتھ پاکستانی اداکارائیں بھی بول پڑیں

"ایک اور دن جب یہ احساس ہو کہ خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں. ایک اور بھیانک حرکت، سالوں گزرنے کے بعد احساس ہوا ہے کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے. بھارت میں 30 فیصد ڈاکٹرز اور 80 فیصد نرس اسٹاف خواتین پر مشتمل ہے، ہمارے معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد خواتین پر ہی ہوتے ہیں جو کہ کمزور ہیں۔ 2022 سے اب تک خواتین کے خلاف جرائم میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جہاں 20 فیصد ریپ شامل ہیں، سال 2022 میں بھارت میں ہر دن ریپ کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے. ہم تمام خواتین کیسا محسوس کریں؟ ہم کیسے اپنے کاموں پر جائیں یا کیسے اپنی زندگی گزاریں؟ یہ بھیانک واقعہ ایک بار پھر ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ خواتین کو اپنی حفاظت خود کرنی ہے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کا جو حال ہی میں کولکتہ میں 31 سالہ ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ کے ساتھ پیش آئے انتہائی افسوس ناک واقعے پر افسردہ ہیں.

واقعے نے جہاں دنیا بھر کو ہلا دیا ہے وہیں میڈیکل اسٹاف بھرپور احتجاج کررہا ہے جبھی بھارت کے ساتھ پاکستانی اداکار بھی ڈاکٹر مومیتا کے ساتھ پیش آئے واقعے کی پر زور مذمت کررہے ہیں.

ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ "اس ملک میں 50 سال گزر گئے اور میں اپنی بیٹی کو وہی چیز سمجھا رہی ہوں جو کہ مجھے بچپن میں سمجھائی گئی تھی۔ پارک، اسکول، یا ساحل پر یا کسی بھی مرد کے ساتھ اکیلے مت جاؤ. چاہے وہ آپ کے انکل، کزن یا دوست ہی کیوں نہ ہو، صبح اور خاص کر رات میں اکیلے مت نکلا کرو، اکیلے مت باہر جایا کرو اس لیے کہ اگر تم کبھی واپس نہیں آ سکےتو"

آیوش من کھرانا نے اس واقعے پر ایک جذباتی نظم پڑھی.

کیریتی سینن لکھتی ہیں کہ ہم بھارتی آزادی کا دن منا رہے ہیں اور اسی دن میرا دل ٹوٹ گیا، جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ خواتین اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں ہیں، ایسی حرکت کرنے والوں میں کوئی خوف نہیں ہے، اور آج بھی خواتین کو ہی قصوروار ٹہھرایا جاتا ہے۔ اگر جلد از جلد انصاف نہیں دیا جائے گا، سخت سزائیں نہیں ہوں گی، کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا

جبکہ پاکستانی اداکار ہ سجل علی نے بھی آواز اٹھاتے ہوئے تنقید کی کہ اس بار آپ کا بہانہ کیا ہے یا اس بار بھی اسی کی غلطی ہے کیونکہ مرد ہمیشہ صحیح ہوتے ہیں، ایسا ہی ہے نا؟

کرینہ کپور نے لکھا کہ وہی ہے کہانی، وہی احتجاج مگر آج بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ جبکہ پریانکا چوپڑا لکھتی ہیں کہ اگر آپ اس لڑکی کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کون اٹھائے گا؟

Showbiz Personalities Raised Voice For Dr Moumita

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Showbiz Personalities Raised Voice For Dr Moumita and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Showbiz Personalities Raised Voice For Dr Moumita to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1592 Views   |   19 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

ہر بار عورت کو ہی الزام ٹھہرایا جاتا ہے لیکن.. ڈاکٹر خاتون کے ساتھ دل دہلا دینے واقعے پر بھارتی کے ساتھ پاکستانی اداکارائیں بھی بول پڑیں

ہر بار عورت کو ہی الزام ٹھہرایا جاتا ہے لیکن.. ڈاکٹر خاتون کے ساتھ دل دہلا دینے واقعے پر بھارتی کے ساتھ پاکستانی اداکارائیں بھی بول پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر بار عورت کو ہی الزام ٹھہرایا جاتا ہے لیکن.. ڈاکٹر خاتون کے ساتھ دل دہلا دینے واقعے پر بھارتی کے ساتھ پاکستانی اداکارائیں بھی بول پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔