موٹاپا ختم کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے اور اگر آپ ڈائٹنگ کرنے کا بھی سوچیں تو اب ڈائٹ پلان کا رواج بڑھ گیا ہے، ہر دوسرا شخص ڈائٹ پلان کے ذریعے گھر بیٹھے وزن کم کرنے کے چکروں میں لگا ہوا ہے. مگر ڈائٹ پلان کا خرچہ سب کے لئے اٹھانا آسان نہیں جبکہ ہر چیز مہنگی ہے، کوئی سپلیمنٹ تو کوئی پھل سب ہی مہنگے ہیں۔ اس سب کے بعد میں آپ آج کے-فوڈ میں کم پیسوں میں وزن کم کرنے والے 5 ایسے کھانوں کے بارے میں جانیئے جو آپ کی جیب پر بھاری بھی نہیں ہوں گے اور آپ کی فٹنس کو بھی برقرار رکھیں گے۔
سستے کھانے:
٭ دہی:
پروبائیوٹک ریسرچ فار اسٹڈی ان ویٹ لوس کے مطابق: '' روزانہ دو چمچ یا ایک کپ کے برابر دہی کھانے سے وزن اور کولیسٹرول تیزی سے گھٹتا ہے اور جسم میں بادی ختم ہوتی ہے۔''
٭ پاپ کارن:
اس میں ڈائٹری فائبر، پوٹاشیم، زنک، کاپر ، فاسفورس اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے کاتے ہیں ساتھ ہی فبریولز پائے جاتے ہیں جو کہ وزن کی کمی میں مدد دیتے ہیں بس دن میں ہر کھانے کے ساتھ آپ اس کو کھائیں یا پھر شام میں ایک کپ پاپ کارن کھائیں۔
٭ گرین ٹی:
غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ: " گرین ٹی آپ کا وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور میٹا بولزم تیز کرتی ہے جس سے جسم میں موجود فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔" دن میں کم از کم دو کپ اور زیادہ سے زیادہ چار کپ گرین ٹی آپ کے لیئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ آپ چاہیں تو اس کی مقدار میں کمی کرلیں مگر ہر گز ۴ کپ سے زائد نہ پیئیں۔
٭ پالک:
پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں، وزن کم کرنے کے عمل میں صرف ایک کپ پالک ہمیں اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنا چاہیئے اس میں صرف 7 کیلوریز ہوتی ہیں، اس کے علاوہ پالک میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں جو کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
٭ لیموں:
لیموں میں سٹرک ایسڈ اور سٹرک فارمیسک ایسٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ آپ کو پتلا اور سمارٹ بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ آپ بھی ان سستے پھلوں سے فائدہ اٹھائیں اور وزن کم کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wazan Kam Karne Wali Ghiza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wazan Kam Karne Wali Ghiza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.