ہم اپنی عام زندگی میں مہنگی اور کیمیکل والی دواؤں کے استعمال کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ اپنی بیماری پر قابو پانے کے لئے ان عادتوں پر غور ہی نہیں کرتے جو نہ صرف قیمتی روپے بچاتی ہیں بلکہ کسی مضر اثرات کے بغیر ہماری بہت سی بیماریاں پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم کردیتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس کے لئے آپ کو ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔
طریقہ کار
سونے سے پہلے بستر کے نیچے ایک سادے پانی سے بھرا ہوا گلاس ضرور رکھیں۔ اگر نیچے رکھنا ممکن نہیں ہو تو آس پاس کسی ٹیبل پر رکھ دیں۔ یاد رہے کہ یہ پانی پینا ہر گز نہیں ہے نہ ہی اس پر کوئی ڈھکن لگانا ہے۔ سونے سے پہلے پانی کا گلاس قریب رکھ کر چند منٹ گہری سانسیں لیں اور سو جائیں۔ صبح اٹھ کر پانی پھینک دیں۔
اس سے کیا ہوگا؟
اس عمل سے پانی آبی بخارات بن کر سانس کے ذریعے آپ کے جسم کو نمی اور دماغ کو سکون بخشتا ہے۔ دماغ کو تازہ آکسیجن ملتی ہے۔ صبح اٹھ کر پانی کے گلاس میں بلبلے دیکھیں تو سمجھ جائیں آپ کے دماغ کا سارا تناؤ اس گلاس میں جذب ہوچکا ہے کیوں کہ پانی کا گلاس تمام منفی عناصر اپنے اندر جذب کرلیتا ہے اور آپ خود کو ہلکا پھلکا اور انتہائی پرسکون محسوس کرنے لگتے ہیں۔
عام سے عمل کے فائدے
اس ٹرک سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو نیند کی کمی کا شکار ہیں اس کے علاوہ ذہنی تناؤ اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی یہ طریقہ کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔