رات کے اندھیرے میں درخت نے حملہ کیا تھا ۔۔ پاکستان کا وہ درخت جو 100 سال سے زنجیروں میں گرفتار ہے، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان میں بھی ایسے کئی عجوبے ہیں جو کہ اگرچہ دنیا کے عجوبوں میں تو شامل نہیں، البتہ انہیں ان کی تاریخی حیثیت کی بنا پر کافی اہمیت حاصل ہے۔
ایک ایسے ہی عجوبے کے بارے میں بتائیں گے جو کہ آج بھی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔

خیبر پختنونخوا میں ایک ایسا درخت موجود ہے جو گزشتہ کئی سال سے قید ہے۔ یہ بات سننے میں بھی حیرت انگیز لگتی ہے کہ کسی درخت کو گرفتار کر لیا ہو، عام طور پر جب ہم میں سے کوئی درخت کو زنجریوں میں ڈال دے تو لوگ بے وقوف سمجھتے ہیں۔

لیکن خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل چھاؤنی میں واقع اس برگد کے درخت پر زنجیریں کسی اور نے نہیں بلکہ برطانوی فوجی افسر نے ڈالی تھیں۔ یہ کہانی بھی کافی منفرد اور دلچسپ ہے کیونکہ برطانوی فوجی ایک درخت سے ڈر گیا تھا، وہ اس حد تک خوف میں مبتلا تھا کہ اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ چونکہ انگریز جب سرحدی علاقے میں موجود تھے، تو قبائلی بھی اپنی زمین کو بچانے کے لیے لڑ رہے تھے، جس کی وجہ سے انگریز ہر لمحہ ایک خوف میں متبلا ضرور رہتے تھے۔

1898 میں چھاؤنی کے دورے پر آئے جیمز سکوئڈ نے رات کے وقت شراب کا نشہ کیا ہوا تھا، نشے کی حالت میں جب وہ اس برگد کے درخت کے قریب گئے تو انہیں یوں لگا کہ جیسے یہ درخت بھی ان پر حملہ کرنے آ رہا ہے، یہ دیکھتے ہی فوجی افسر نے جوانوں کو اس درخت کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

جوانوں نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اس درخت کو گرفتار کر لیا، گرفتار کچھ اس طرح کیا کہ درخت کی ٹہنیوں پر زنجیریں ڈال کر زمین میں بڑے کیلوں سے باندھ دیا۔ جوان بھی افسر کے اس عمل پر حیران تھے مگر نشے میں دھت افسر کے حکم کو یہی سمجھ کر پورا کر رہے تھے کہ افسر نے کہا ہے۔

اگلے روز دورے پر آیا فوجی افسر جب جانے لگا تو اس درخت کو رہا کرنے کا حکم نہ دے سکا اور پھر وہ دن اور آج کا دن ہے، یہ درخت 122 سال سے یوں ہی اس چھاؤنی میں گرفتار کھڑا ہے۔ اگرچہ درخت گرفتار ہے مگر اس درخت کے پھلنے پھولنے میں ان زنجیروں نے کوئی مشکل نہیں ڈالی ہے لیکن اب یہ درخت بھی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

درخت پر ایک تختی بھی لگی ہے جو کہ اس پورے واقعے کو آپ بیتی کے طور پر بیان کر رہی ہے کہ میری کہانی میری زبانی۔ ’ایک شام نشے میں دھت ایک برطانوی فوجی افسر کو ایسا محسوس ہوا کہ میں اپنی جگہ سے ہل رہا ہوں اور اس نے میس سارجنٹ کو حکم دیا کہ مجھے گرفتار کر لیا جائے اور تب سے میں زیر حراست ہوں۔‘’

یہ درخت آج بھی اسی مقام پر اسی طرح موجود ہے جیسا کہ 122 برس پہلے موجود ہے اور ہر آنے والے کو برطانوی دور کے ظلم و ستم کی داستان کو بیان کرتا ہے۔

Rat Ke Andhairy Mein Darakht Ne Hamla Kar Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rat Ke Andhairy Mein Darakht Ne Hamla Kar Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rat Ke Andhairy Mein Darakht Ne Hamla Kar Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2526 Views   |   06 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

رات کے اندھیرے میں درخت نے حملہ کیا تھا ۔۔ پاکستان کا وہ درخت جو 100 سال سے زنجیروں میں گرفتار ہے، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

رات کے اندھیرے میں درخت نے حملہ کیا تھا ۔۔ پاکستان کا وہ درخت جو 100 سال سے زنجیروں میں گرفتار ہے، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات کے اندھیرے میں درخت نے حملہ کیا تھا ۔۔ پاکستان کا وہ درخت جو 100 سال سے زنجیروں میں گرفتار ہے، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔