ایک مکمل سوٹ کے بجائے ٹکڑے آتے ہیں ۔۔ عثمان مختار کی اہلیہ نے مہنگے ڈیزائنر لان سوٹ بنانے والوں کو باتیں سنادیں، عوام بھی متفق

گرمیوں کا موسم قریب ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں لان کا سیزن جاری ہے۔ لان پاکستان میں فیشن انڈسٹری کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ تمام ڈیزائنرز نئے لان کے پرنٹس اور ڈیزائن کے ساتھ آتے ہیں جن میں کڑھائی، ایپلِک اور بھاری ڈوپٹے ہوتے ہیں۔

اسکے علاوہ لان کے سوٹ بھی دن بہ دن مہنگے ہوتے جا رہے ہیں اور وہ سادہ لان کے بجائے بھاری کڑائی اور گوٹے والے سوٹ بن گئے ہیں۔

اور اب عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان، جو مختلف معاملات پر اپنے تاثرات شیئر کرنا پسند کرتی ہیں انہوں نے بھی ڈیزائنر لان کے بارے میں وہی کہا جو ہر کوئی کہنا چاہتا تھا۔

زنیرہ انعام نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، "کیا ہمارے ڈیزائنر لان کے کپڑوں کا مقصد بھول گئے ہیں؟ ہم ہلکے اور ٹھنڈے کپڑے چاہتے ہیں گرمیوں کے لیے، نہ کہ 15، 20 ہزار کے یہ کڑائی والے اورگیزا ڈوپٹے کے ساتھ، بھاری بارڈر اور 15 ٹکڑوں میں ملنے والا لان کا سوٹ، جو کہ کسی جگسو پَزل سے کم نہیں لگتا۔ برائے مہربانی اس پاگل پن کو بند کریں۔"

زنیرہ انعام کی اس پوسٹ سے صارفین اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کسی نے تو آخر اس مدعے پر آواز اٹھائی۔ اسکے علاوہ دیگر اداکارائیں بھی انکی اس پوسٹ کو ری شیئر کر رہی ہیں۔

Zunaira Inam Khan On Designer Lawn Dresses

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zunaira Inam Khan On Designer Lawn Dresses and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zunaira Inam Khan On Designer Lawn Dresses to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2565 Views   |   08 Mar 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 November 2024)

ایک مکمل سوٹ کے بجائے ٹکڑے آتے ہیں ۔۔ عثمان مختار کی اہلیہ نے مہنگے ڈیزائنر لان سوٹ بنانے والوں کو باتیں سنادیں، عوام بھی متفق

ایک مکمل سوٹ کے بجائے ٹکڑے آتے ہیں ۔۔ عثمان مختار کی اہلیہ نے مہنگے ڈیزائنر لان سوٹ بنانے والوں کو باتیں سنادیں، عوام بھی متفق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک مکمل سوٹ کے بجائے ٹکڑے آتے ہیں ۔۔ عثمان مختار کی اہلیہ نے مہنگے ڈیزائنر لان سوٹ بنانے والوں کو باتیں سنادیں، عوام بھی متفق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔