دوسری بیوی کون ہیں؟ عمیر جسوال کی ثنا جاوید سے طلاق اور دوبارہ شادی سے متعلق چند حقائق

"خدا نے مجھ پر بہت کرم کیا ہے، اللہ ہمیشہ انسان کو ایک سفر کے ذریعے اُس مقام تک لے جاتا ہے جہاں وہ ہونا چاہیے۔ جب آپ تقدیر کے اُس مخصوص مقام پر پہنچتے ہیں، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ نے آپ کو ایک خاص سفر سے کیوں گزارا۔ پھر آپ دل سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،" عمیر جسوال نے طلاق اور دوبارہ شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا۔

معروف گلوکار عمیر جسوال نے اکتوبر کے آغاز میں دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دلہا بنے اپنی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے الحمدللہ لکھتے ہوئے قرآنی آیت بھی پوسٹ کی: "آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔" شادی کے اعلان کے بعد مداحوں نے انہیں بھرپور محبت اور خوشی کا اظہار کیا، جسے عمیر نے بھی محسوس کیا۔

حال ہی میں سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے عمیر نے اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "مجھے شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت محسوس ہو رہی ہے، اور مداحوں کا اتنا پیار اور محبت ملنا میرے لیے بہت خوش آئند ہے۔"

ثنا جاوید سے علیحدگی اور دوسری شادی کے بعد، عمیر نے اپنی زندگی کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سفر کو اللہ کی مرضی سمجھتے ہیں، اور ان کے مداحوں سے ملنے والے مثبت پیغامات نے انہیں مزید حوصلہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ عمیر کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، مگر دونوں کے درمیان جنوری میں علیحدگی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

Umair Jaswal Opens Up About Second Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Umair Jaswal Opens Up About Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Umair Jaswal Opens Up About Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4637 Views   |   04 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دوسری بیوی کون ہیں؟ عمیر جسوال کی ثنا جاوید سے طلاق اور دوبارہ شادی سے متعلق چند حقائق

دوسری بیوی کون ہیں؟ عمیر جسوال کی ثنا جاوید سے طلاق اور دوبارہ شادی سے متعلق چند حقائق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوسری بیوی کون ہیں؟ عمیر جسوال کی ثنا جاوید سے طلاق اور دوبارہ شادی سے متعلق چند حقائق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔