لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد

لوکاٹ ایک ترش اور شیریں ذائقے کا حامل پھل ہے- موسم گرما میں آنے والے اس مزیدار پھل کو انگلش میں Eriobotrya japonica کہا جاتا ہے۔لوکاٹ پاکستان ، بھارت ، چین ، جاپان اور بحیرہ روم کے ساحلی ممالک میں پیدا ہونے والا پھل ہے جبکہ اس کا اصل وطن جنوبی چین ہے۔
پاکستان کے متعدد علاقوں میں لوکاٹ کے باغات پائے جاتے ہیں جن میں وادی سوات٬ کلر کہار٬ وادی کہون٬ پوٹھوہار قابلِ ذکر ہیں۔

لوکاٹ صرف لذیز ہی نہیں بلکہ متعدد طبی فوائد کا حامل پھل بھی ہے جبکہ اس کے پتے بھی کئی امراض کیلئے باعث شفا ہیں۔ لوکاٹ میں وٹامن اے'بی٦ ' وٹامن سی٬ فولیٹ٬ میگنیشیم٬ سیلینیم٬ سوڈیم٬ زنک٬ کاپر٬ اومیگا تھری اوراومیگا 6 فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔

قیمتی طبی فوائد
100 گرام لوکاٹ میں صرف 37 کیلوریز پائی جاتی ہیں جس وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کیلئے ایک خوش ذائقہ تحفے کی حیثیت رکھتا ہے- اس کے علاوہ لوکاٹ فائبر(ریشہ) سے بھی بھرپور ہے۔
شدت کے ساتھ پیاس محسوس ہونے پر٬ متلی یا قے میں لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے یقینی فائدہ پہنچتا ہے۔
لوکاٹ میں موجود وٹامن اے بصری قوت اور دانتوں کی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ذیابیطس کے مریض بھی اس کا استعمال بغیر کسی خوف اور ڈر کے کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود مٹھاس نقصان دہ نہیں ہوتی-
امراض قلب کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کے دل کو فرحت اور سکون حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لوکاٹ خون کی حدت کو کم کرتے ہوئے موسم گرما کی بے چینی اور گھبراہٹ دور کرتا ہے۔
نظام انہضام کیلئے بھی یہ ایک انتہائی مفید پھل ہے اور اس کے استعمال سے غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔
مصفی خون ہونے کی وجہ سے گرمی دانوں کے لیے بھی موثر ہے اور بواسیر کے مریضوں کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔

لوکاٹ کے پتوں سے حاصل کردہ فوائد
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوکاٹ کے پتوں سے بھی بےپناہ فوائد اٹھائے جاتے ہیں کیونکہ ان میں فولاد٬ کاپر٬ کیلشیم٬ میگنیشیم اور دیگر معدنیات کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔
لوکاٹ کے پتوں سے تیار کردہ ہربل چائے متلی٬ قے٬ ڈائریا٬ ڈیپریشن اور مختلف قسم کے امراض کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
امراض تنفس خصوصاً پھیپھڑوں کے بعض جدید امراض میں لوکاٹ لیف انتہائی مفید واقع ہوئے ہیں۔
جلد اور دیگر اقسام کے کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی لوکاٹ کے پتے ایک محافظ کا کام کرتے ہیں۔
لوکاٹ کے پتے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لوکاٹ لبلبہ کو تقویت فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ انسانی جسم میں Tormentic acid پیدا کرنے کی صلاحت رکھتا ہے جس کی وجہ سے انسولین کی پروڈکشن کر کے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کا باعث بنتا ہے۔
اس حوالے سے لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کر چائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔ نشاستہ دار غذا٬ آلو٬ چاول٬ چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔
لوکاٹ کے پتے جلد کی سوزش اور ورم کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہیں- اس کے علاوہ متعدد اقسام کے وائرل انفیکشنز سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ بھی ہیں۔
جگر کے پچیدہ امراض میں بھی لوکاٹ کے پتے مفید اثرات رکھتے ہیں جبکہ اس میں 2-alpha-hydoxyursolic acid کی موجودگی اسے ایچ آئی وی ایڈز وائرس کو کمزور کرنے کا باعث بناتی ہے۔
لوکاٹ کا شربت بھی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ لوکاٹ کا شربت پینے سے دماغ اور دل کو بے حد تقویت ملتی ہے۔ یہ شربت خون کے جوش کو کم کرتا ہے موسم گرما کی بیشتر امراض میں فائدہ مند ہے۔ کھٹی ڈکاریں اور منہ میں پانی آنے کو روکتا ہے متلی قے وغیرہ میں فوری اثر کرتا ہے۔

احتیاطی تدابیر
لوکاٹ کی چند اقسام اور خام حالت میں لوکاٹ ترش ہوتا ہے جس کے باعث گلے میں خراش اور کھانسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے اجتناب ضروری ہے۔

Loquat Fruit Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Loquat Fruit Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Loquat Fruit Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   30970 Views   |   13 Aug 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد

لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔